لانڈھی صنعتی علاقے میں جرائم میں کمی اور سیکیورٹی میں بہتری کے لیے اہم اجلاس

لانڈھی صنعتی علاقے میں جرائم میں کمی اور سیکیورٹی میں بہتری کے لیے اہم اجلاس
زین بشیر (مالک گل احمد ٹیکسٹائل ملز (ڈپٹی پیٹرن ان چیف LATI نے بھی شرکت کی،
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
لانڈھی صنعتی علاقے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام اور لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹیکسٹائل انڈسٹری (LATI) کے عہدے داران نے شرکت کی، اجلاس کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا،تلاوت قرآن پاک کی سعادت شاہ زمان نے حاصل کی، اجلاس میں لانڈھی صنعتی علاقے میں سیکیورٹی بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے تدابیر پر بات چیت کی۔ اجلاس میں
میاں عثمان غنی صدیقی (DIGP ایسٹ زون، کراچی رینج)
کاشف آفتاب احمد عباسی (SSP ضلع ملیر کراچی)
سید سلیم شاہ (SSP تفتیش ضلع ملیر)
زین بشیر (ڈپٹی پیٹرن ان چیف LATI، مالک گل احمد ٹیکسٹائل ملز)
اجمل افضل (سینئر نائب صدر LATI، مالک امنا ٹیکسٹائل ملز)
ریاض احمد (کور کمیٹی ممبر LATI، مالک ایم این ٹیکسٹائل)
اجلاس کے دوران، زین بشیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا اور صنعتی علاقے میں جرائم میں کمی کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔DiGP عثمان غنی صدیقی نے یقین دہانی کرائی کہ ٹریفک کے بہتر انتظامیہ، تجاوزات کے خلاف اقدامات اور سیکیورٹی کے انتظامات کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مختص سیکیورٹی سسٹم کی تشکیل کی جائے گی تاکہ علاقے کی حفاظت کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ SSP ملیر کاشف آفتاب احمد عباسی نے اعلان کیا کہ LATI کی مددگار پولیس ٹیم کو اضافی پولیس نفری فراہم کی جائے گی، تاکہ صنعتی علاقے میں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں کراچی کے لانڈھی صنعتی علاقے میں محفوظ کاروباری ماحول قائم کرنے کے لیے پولیس اور کاروباری برادری کی مشترکہ کوششوں کا عکاس تھا۔