قلب انسانی کیفیات کا گھر ہے۔اگر اس دل کو کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوں تو یہ حق و باطل میں پہچان کر لیتا ہے۔پورے جسم میں گوشت کے اس لوتھڑے کومرکزی حیثیت حاصل ہے۔محبت رسول ﷺ بھی ایک کیفیت اور حال ہے۔محب محبوب کا مطیع ہوتا ہے۔تمام مخلوقات سے بڑھ کر محبت رسول لازم ہوتی ہے۔ہر چیز کے اصول اور ضابطے ہوتے ہیں اوراگر صرف دنیاوی خواہشات کی پیروی کی جائے تو ضابطے نہیں رہتے۔لوگ کہتے ہیں محبت اور جنگ میں سب جائز ہے یہ بات محض دنیا کے معاملات میں کی جاتی ہے لیکن جب دنیا کی حقیقت دینی پہلو سے نصیب ہو،پیارے نبی کریم ﷺ کا اتباع نصیب ہو تو پتہ چلتا ہے کہ اللہ کریم نے ہر چیز کے لیے حدود وقیود مقرر فرمائیں ہیں۔ہم دنیا کی زندگی میں تو قوانین کے مطابق چلنے کو سمجھتے ہیں اور ان قوانین کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن جب بات دین کی آتی ہے تو ہم اگر تجاوز کریں گئے تو یہ خود پر ظلم ہے۔اپنے آپ کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا انگلینڈ(لند ن) میں سالانہ سراجا منیرا کانفرس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ دینی احکامات وہ دین سے متعلقہ ہوں یا امور دنیا سے متعلقہ جہاں ہم نے ان احکامات کو چھوڑا تو معاشرہ انحطاط کا شکار ہوا۔اور جہاں بھی یہ دینی احکامات پر عمل کیا گیا چاہے وہ غیر مسلم معاشرہ ہی کیوں نہ ہو وہاں ان کی ترقی کا سبب ہوا ہے اور معاشرے میں بہتری آئی ہے اور انسانی فلاح کا سبب ہوا۔صدیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ جو اصول قرآن کریم نے بیان فرمائے ہیں اور جو قوانین انسانوں کے بنائے ہوئے ہیں اگر ان کا جائزہ لیا جائے تو یقینا وہی بات غالب آئے گی جو اللہ کریم کی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم کی محبت پانے کے لیے نبی کریم ﷺ کا اتباع ضروری ہے۔نبی کریم ﷺ کا اتباع کرنے سے یہ انعام ملتا ہے کہ بندہ اللہ کریم کو اپنا محبوب بنانے کی خواہش کر رہا تھا اللہ کریم اسے اپنا محبوب بنا لیں گے۔اللہ اور اللہ کے نبی ﷺ سے محبت یہ بھی اللہ کی عطا سے ہے بندہ کے اندر طلب صادق ہونی شرط ہے۔
یاد رہے کہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کینیڈا،امریکہ اور انگلینڈ کے دورے پر تھے جہاں مختلف شہروں میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آپ نے لیکچرز دئیے۔اس کے علاوہ مختلف کمیونٹیز سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔آج اس دورے کا آخری پروگرام تھا جو لندن میں منعقد کیا گیا۔
آخرمیں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
قلب انسانی کیفیات کا گھر ہے۔اگر اس دل کو کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوں تو یہ حق و باطل
