کالم/مضامین

قرآن مجید کی یہ شان ہے کہ یہ حق و باطل کو الگ الگ کر دیتا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

قرآن مجید کی یہ شان ہے کہ یہ حق و باطل کو الگ الگ کر دیتا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

قرآن مجید کی یہ شان ہے کہ یہ حق و باطل کو الگ الگ کردیتا ہے اور اس میں کسی قسم کی آمیزش نہیں کی جا سکتی۔قرآن مجید کے احکامات سے ہٹ کر کوئی بھی قانون،کوئی بھی اسلوب کامل و اکمل نہیں ہو سکتا۔بلکہ اس سے ہٹنا ایسی ظلم کی راہ ہے جس پر قائم ہونے والی عمارت مستحکم نہیں ہو سکتی اور نہ اس میں ٹھہراؤ ہو سکتا ہے۔اس کے تحت کسی کو حقیقی خوشی میسر نہیں آ سکتی۔اگر ہم انفرادی یا اجتماعی طور پر اپنی زندگیوں میں سکون کے طالب ہیں تو ہمیں اپنی زندگیوں کو قرآن مجید کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پرخطاب
انہوں نے کہا کہ جوکوئی بھی اپنے لیے راہنمائی چاہے وہ خود کو قرآن کریم کی آیات کے سامنے رکھے کہ میں کتنا اس کے مطابق ہوں۔کیا ہی خوبصورت بات ہو ہماری گفتگو میں قرآن ہو،ہمارے کردار میں قرآن ہو ہمیں دیکھ کر لوگ کہیں کہ یہ بندہ حق کے علاوہ کچھ نہیں بولتا۔قرآن کریم نے حق و باطل کو واضح کر دیا ہے کوئی کسی بات میں شبہ نہیں رکھا۔لوگ پوچھتے ہیں کہ اللہ کریم کو کیسے راضی کیا جا سکتا ہے جب ہم سچ جھوٹ،حلال و حرام کا خیال نہیں رکھیں گے اللہ کریم ہم سے کیسے راضی ہوں گے اللہ کریم کو اپنی مخلوق بہت پیاری ہے اس کے لیے سوالاکھ انبیاء مبعوث فرمائے کتابیں نازل فرمائیں تا کہ ہماری راہنمائی ہو سکے۔ایسا بھی ہوا سوال لوگوں نے پوچھے تو وحی الٰہی کے ذریعے جواب عطا ہوئے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں اور ہمیں اپنی زندگیاں قرآن کریم کے مطابق بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
یاد رہے کہ ماہ مبارک ربیع الاول کی نسبت سے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں 8 ستمبر 2024 بروز اتوار دن 11:00 بجے ایک عظیم الشان سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہو گی۔16 سال پہلے حضرت امیر محمد اکرم اعوان ؒ نے بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پران پروگرامز کا آغاز کیا تھا اس بار سولواں سالانہ جلسہ ہوگا۔اس بابرکت اور عظیم الشان جلسہ میں ہر خاص و عام کو دعوت دی جاتی ہے کہ شرکت فرما کر برکات نبوت ﷺ سے اپنے دلوں کو منور کیجیے۔خواتین کے لیے الگ سے پردے کا انتظام موجود ہو گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You