قدرت کا معجزہ، 15 سال کومے میں رہنے والے میں زندگی کے آثار ، ویڈیو وائرل
ریاض: (ویب ڈیسک) 15 برس سے کومے میں رہنے والے سعودی شہزادے میں زندگی کے آثار پیدا ہو گئے، نوجوان شہزادے کی انگلیوں کے حرکت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے سعودی شہزادے خالد بن طلال کے بیٹے میں 15 برس بعد زندگی کی آثار پیدا ہونے کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے قدرت کا معجزہ قرار دیا گیا ہے۔ کیونکہ اربوں کی جائیداد کے مالک شہزادہ ولید بن خالد بن طلال گزشتہ برس سے کومہ تھے اور ماہر سے ماہر ڈاکٹر بھی انہیں ہوش میں لانے میں ناکام رہا تھا۔
شہزادہ ولید 2005ء میں ملٹری کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے دوران ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ کومہ میں چلے گئے۔
سعودی شہزادے کے طویل عرصے سے کومہ میں رہنے کے باعث ’سویا ہوا شہزادہ’ کہا جاتا ہے، جسے ہوش میں لانے کےلیے 3 امریکی اور 1 ہسپانوی ڈاکٹرز برسوں سے کوششیں کررہے تھے لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔
https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1318339452247441408%7Ctwgr%5Eshare_3%2Ccontainerclick_0&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FWeirdNews%2F569856&tweet_id=1318339452247441408
لیکن اب شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کی انگلیوں میں اچانک حرکت پیدا ہوگئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں ایک خاتون کی آواز سنی جاسکتی ہے جو شہزادے سے اپنی انگلیاں اوپر اٹھانے کا کہتی ہے اور اچانک شہزادہ ولید بن خالد اپنی انگلیاں اوپر اٹھاتے ہیں اور پھر ہتھیلی کو اٹھایا۔
شہزادے کے ہاتھ میں حرکت دیکھ کر اہل خانہ اور طبی عملہ دونوں خوش ہوئے، کیونکہ ان 15 سال بعد شہزادے میں زندگی کی دوبارہ امید جاگی ہے۔