BBC Urdu TV

قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈیڑھ کلوگرام سے ذائد ہیروئین

پولیس تھانہ دولت نگر کا مجرمان اشتہاری،منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کریک ڈاؤن

قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈیڑھ کلوگرام سے ذائد ہیروئین اور چرس جبکہ 1 عدد بندوق 12 بور اور پسٹل30بوربرآمد کرلیے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی صدر سرکل پولیس کی مجرمان اشتہاری، منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کارروائی جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر سجاد اعظم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری مسمی ظفر اقبال ولد عبدالعزیز ساکن کیرانوالہ کو گرفتارکرلیا۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کےدوران دو ملزمان کو گرفتارکرکے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد ہیروئین اور چرس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان میں عظمت علی ولد رحمت علی ساکن دولت نگر اور رضوان علی ولد محمد رفیق ساکن ڈوگہ شامل ہیں۔ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران ملزم انار ولائیت ولد محمد ولائیت ساکن سنگرانہ کو گرفتار کر کے پسٹل30بور جبکہ ملزم عباس علی ولد مہدی خاں ساکن سنگرانہ کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ بندوق 12 بور برآمد کرلی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version