لاہور: ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا فی اونس 15 ڈالر مہنگا ہوا، جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی نئی قیمت 1750 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، سکھر، حیدر آباد، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 95 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 97 ہزار روپے ہو گئی تھی۔
رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 95 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔