اہم خبریںپاکستان

فی تولہ سونا مزید 150 روپے مہنگا

لاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 اور129 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، اس اضافے کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 1572 امریکی ڈالر ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک بھر میں بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، اس اضافے کے باعث صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 90600 روپے ہو گئی۔

دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 129 روپے ہو گئی، اس اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 77675 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد چاندی کی قیمت 1000 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You