اہم خبریںپاکستان

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 11پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد:بجلی صارفین کیلئے بری خبر، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 11پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی۔ فیصلے سے صارفین پر 12 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ جبکہ بجلی کی ریفرنس لاگت 2 روپے84 پیسےفی یونٹ تھی۔

نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولی دسمبرکےبلوں میں کی جائے گی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You