*فیصل ندیم کے این اے 235سے کاغذات نامزدگی منظور۔*
*
اسکروٹنی کے مرحلے کے بعدانتخابی مہم میں تیزی لائیں گے۔نائب صدرمرکزی مسلم لیگ*
کراچی ( اسٹاف رپورٹ)
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم کے این اے 235سے کاغذات نامزدگی منظور۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہا کہ اسکروٹنی کے مرحلے کے بعد انتخابی مہم میں تیزی لائیں گے ۔سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے مختلف جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔ جو جماعتیں سندھ کی تباہی کی زمہ دار ہیں ان سے انتخابی اتحاد مشکل ہے ۔ عوام نئے چہروں کو دیکھنا چاہتے ہیں ۔مرکزی مسلم لیگ ملک بھر سے الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ندیم کا مزید کہناتھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پورے ملک سے امیدوار میدان میں اتار چکی ہے۔عوام روایتی سیاست اور روایتی سیاستدانوں سے ناامید ہوچکے ہیں ۔ عوام محب وطن اور دیانت دار قیادت کو دیکھنا چاہتے ہیں ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہماری سیاست خدمت انسانیت کا منشور لے کر سیاست کے میدان میں آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ایک وفاقی جماعت ہے ۔پورے پاکستان میں مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار موجود ہیں۔سیٹ ایڈجسمنٹ کے سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ ابھی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔اسکروٹنی کے مکمل ہونے کے بعدبہتر آپشن کی طرف جائیں گے۔جوجماعتیں سندھ کی تباہی کی ذمہ دار ہیں ان اسے انتخابی اتحاد مشکل ہے۔
