اہم خبریںپنجاب

فیصل آباد: بااثر افراد کا نوجوان پر تشدد، سر کے بال کاٹ کے جانوروں کیساتھ باندھ دیا

فیصل آباد: ملازمت چھوڑنے پر بااثر زمینداروں نے 25 سالہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سر کے بال کاٹ کے جانوروں کے ساتھ باندھ دیا۔

یہ افسوسناک واقعہ تھانہ جھمرہ کے علاقے میں پیش آیا۔ محنت کش کو مار پیٹ کے بعد زنجیروں سے جکڑ کر جانوروں کے ساتھ باندھ دیا گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او فیصل آباد نے نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تشدد کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کو ہر قیمت میں انصاف فراہم کیا جائے۔

دریں اثنا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You