لاہور: پنجاب حکومت نے فیاض الحسن چوہان کیلئے نئی ذمہ داریاں تغویض کرتے ہوئے انھیں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بنا دیا ہے۔
اس سلسلے میں ان کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نئی وزارت کی ذمہ داریوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ فیاض چوہان نے ذمہ داریاں مزید احسن انداز سے سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ فیاض الحسن چوہان کے پاس وزارت کالونیز کا بھی قلمدان ہے۔
https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1323499971337998336%7Ctwgr%5Eshare_3&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F571619&tweet_id=1323499971337998336
گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان سے صوبائی وزیر اطلاعات کا قلمدان واپس لے کر یہ ذمہ داریاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو سونپ دی گئی تھیں۔ میڈیا سے گفتگو میں جب فیاض الحسن چوہان سے پوچھا گیا کہ کیا وزارت ہاتھ سے جانے کی خبریں ان کے علم میں ہیں؟ تو انہوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔
آج اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہی ہوتا ہے۔ یہ ہم سب کا اللہ پر ایمان ہے۔ اطلاعات کی وزارت کی واپسی پر سب سے زیادہ خوشی انڈین را، مکس اچار پارٹی اور خصوصاً ن لیگ کو ہوئی۔ انہوں نے لکھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں۔ آپ کی کرپشن کی منجی ٹھونکتا رہوں گا۔