لاہور: فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فوکل پرسنز، ایڈوائزرز، کوآرڈی نیٹرز کے عہدوں کو تحلیل کر دیا ہے، میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن فوکل پرسن پر لاگو نہیں ہوتا۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا اور ذیلی ٹیمیں بدستور کام کر رہی ہیں، گزشتہ 3 ماہ میں ڈیجیٹل میڈیا ٹیموں نے احسن طریقے سے کام کیا، ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو مزید بہتر بنایا جائے گا، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا آج کے دور کا انتہائی اہم جزو ہے، عوام سے براہ راست رابطے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال جاری رکھیں گے۔