اہم خبریںپاکستان

فوج کا کوئی دباؤ ہے نہ مداخلت، فیصلے خود کرتا ہوں: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے واضح بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے معاملات میں فوج کا کوئی دباؤ ہے اور نہ مداخلت، سب فیصلے وہ خود کرتے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ نہیں، نوازشریف اور آصف زرداری سلیکٹڈ تھے۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کے نشتر چلاتےہوئے مزید کہا کہ مریم نواز سابق وزیراعظم کی بیٹی نہ ہوتی تو پارٹی پوزیشن کبھی نہ ملتی، بلاول بھی پرچی کے ذریعے آگے آئے، اپوزیشن کے خلاف تمام مقدمات ہمارے آنے سے پہلے بنے، لوٹی دولت واپس لانا مشن ہے۔

عہدیداروں کے مسلسل تبادلوں کے حوالے سےایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں تبدیلی کامقصدمیچ جیتناہے، میچ جیتنےکیلئےتبدیلیاں کرتارہوں گا، پنجاب میں 30سال سےبیوروکریسی بیٹھی ہے، جس نےپرفارم نہیں کیااسےتبدیل کردیاجاتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدارکولانےکامقصدپسماندہ علاقوں کی ترقی ہے، 5 سال مکمل ہونےپرعثمان بزدارنمبرون وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے، عوام نے5 سال بعدعثمان بزدارکی گورننس کافیصلہ کرناہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You