اہم خبریںپاکستان

فواد چودھری قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر پھر ناراض، وقت کا ضیاع قرار دیدیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے اسمبلی اجلاس بلانے پر پھر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام تو پریس کانفرنس کرکے بھی ہو سکتا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے بتایا کہ انہوں نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو خط لکھا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے، یہ کام تو پریس کانفرنس کرکے بھی ہو سکتا تھا، اگر ممبران کواکٹھا کیا ہے تو پہلے انھیں سائنٹسٹ اور وائرولوجی کے ماہرین سے کرونا پر بریفنگ دلوائیں کہ کرونا ہے کیا؟

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی نے لکھا کہ کورونا پھیل کیوں رہا ہے؟ ریسرچ کس سٹیج پر ہے؟ دنیا کب تک علاج دریافت کر سکتی ہے؟ پانچ پاکستانی یونیورسٹییز نے کورونا کی ساخت پر سٹڈی کی، ان کی ریسرچ کیا کہتی ہے؟ ایسے اجلاس کا کیا فائدہ کہ ایک ادھر سے سیاسی تقریر کرتا ہے دوسرا ادھر سے نشتر چلاتا ہے، اللہ اللہ خیر صلا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You