اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی
فلکیات دانوں کے لیے ایک خوشخبری … ناسا نے 2019 میں نیو میکسیکو میں موجود
فلکیات دانوں کے لیے ایک خوشخبری … ناسا نے 2019 میں نیو میکسیکو میں موجود
رصدگاہ کے ذریعے ایک نئے دُمدار ستارے اطلس Atlas کا پتا چلایا ہے. یہ دُمدار سورج کی طرف بڑھ رہا ہے اور ابھی زمین سے 9 نوری منٹ کے فاصلے پر ہے. اس کا سورج کے گِرد ایک چکر 6000 سال پر محیط ہے.
ابھی اس کو بائنو کیولر یا دوربین کے ذریعے شمال کی طرف سبزی مائل دھول کے بادل کی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے.
اطلس مئی 31 کو سورج کے قریب ترین پہنچ جائے گا اور امید یہی ہے کہ آنے والے چند دنوں میں اسے ننگی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا.
1997 میں نظر آنے والے بڑے دُمدار ستارے کے بعد یہ نادر موقع ہو گا. اور ہم امید یہی کرتے ہیں کہ یہ نادر موقع ہماری آنکھوں میں قید ہو سکے کیوں کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اطلس سورج تک پہنچنے سے پہلے ہی اُڑن چھو ہو کر ختم نہ ہو جائے.