فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔شکیبا خان
امت مسلمہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔معروف گلوکارہ
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختون خواہ کی معروف گلوکارہ شکیبا خان نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں کے جاری قتل عام کی پرزور مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کاقتل عام جاری ہے جو انسانیت کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف آواز اٹھانا ہر مسلمان کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔ خیبر پختون خواہ کی معروف گلوکارہ شکیبا خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ امت مسلمہ، اقوام متحدہ، اور انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اسرائیل معصوم فلسطینوں کا بے گناہ قتل عام و نسل کشی بند کرے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی فلسطینی مسلمانوں پر خصوصی فضل و کرم کرے اور اسرائیل کو تباہ اور برباد کریں۔
