انٹرنیشنلاہم خبریں

فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔ منیبہ بیگ

فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔ منیبہ بیگ

اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی کھل مکھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ بیگ نے کہا کہ اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی حملوں کی دھمکی دے رہا ہے اور کر بھی رہا ہیں ،اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی کھل مکھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنے بیان میں منیبہ بیگ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطی کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، اسرائیل کے فلسطینیوں پر زمینی حملے اور جنگی عزائم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینیوں پر کیے گئے حملوں میں جان بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد معصوم بچوں کی ہے، عالمی برادری اسرائیلی فورسز کی معصوم فلسطینیوں پر بمباری کا نوٹس لے کیونکہ غزہ سمیت فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں عالمی برادری کو اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں پر زمینی حملوں کو روکنے اور مکمل جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا پرامن حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام فلسطینی عوام کے دکھ اور درد میں برابر کا شریک ہے فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز اٹھانا ہر مسلمان کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You