فلاحی اور خدمت خلق کے کاموں کو تیزی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ عرفان بٹ
فلٹرڈ پانی, بلڈ ڈونیشن, اپناگھر سکیم اور فری میڈیکل غریب عوام کا حق ہے
جہلم : عرفان بٹ رہنما پی ٹی آئی یوکے کی جانب سے عالمگیر ٹرسٹ انٹرنیشنل , فری ویلفیئر بلڈ ڈونرز آف سرائے عالمگیر, مینیجر آب نیوز اور سی ای او جے نیوز کی ٹیم کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں چیئرمین عالمگیر ٹرسٹ انٹرنیشنل قمر رضا اے جنرل سیکرٹری پروفیسر سہیل احمد سرائے عالمگیر , چوہدری وقاص راجہ عاصم صاحب راجا عاصم مینیجر آب نیوز احتشام راٹھور اور سی ای او جے نیوز محمد زاہد خورشید نے شرکت کی اس موقع پر ویلفیئر کے دیگر منصوبوں کو زیر بحث لایا گیا خصوصی طور پر فری میڈیکل کلینک کا قیام اور لیبارٹری ایمبولینس سروس مہیا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین عالمگیر ٹرسٹ انٹرنیشنل قمر رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سراۓ عالمگیر میں اب تک سات فلٹریشن پلانٹ کام کررہے ہیں یہ فلٹریشن پلانٹ عرفان بٹ کے تعاون سے مکمل کیے گئے ہیں اور اس موقع پر چوہدری وقاص چیئرمین ویلفیئر فری بلڈ ڈونرز نے کہا کہ ہمارے پاس سے 36 تھیلیسیمیا اور کینسر کے مریض رجسٹرڈ ہیں جنہیں ہم یرما بلڈ ڈونیٹ کرتے ہیں اس کے علاوہ ایکسیڈنٹ ایمرجنسی میں خون فراہم کیا جاتا ہے اور جس کے لیے لیبارٹری کی ہمیں اشد ضرورت ہے عرفان بٹ نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور ان منصوبوں کا جلد آغاز کرنے کے لئے پلان ترتیب دیا۔ آخر میں عرفان بٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلاحی اور خدمت خلق کے کاموں کو تیزی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
جہلم : (محمد زاہد خورشید)