BBC Urdu TV

فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی کل ملک بھر میں یوم تشکر منائے گی

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی کل ملک بھر میں یوم تشکر منائے گی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق قوم اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لائے کہ آئین میں اسلامی دفعات کو مزید تحفظ ملا، مساجد مدارس میں نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔

جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ آئمہ و خطبا حضرات سود کی حرمت بارے عوام کو آگاہی دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے حال ہی میں منظور ہونے والی 26 ویں آئینی ترمیم میں ربا (سود) کے خاتمے سے متعلق شق بھی شامل ہے، اس آئینی ترمیم کے مطابق حکومت یکم جنوری 2028 تک سود کا مکمل طور پر خاتمہ کرے گی۔

Exit mobile version