اہم خبریںپاکستان

فضل الرحمان کرپٹ آدمی ہیں،ان کومولاناکہناعلماءکی توہین ہے ،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کہ فضل الرحمان کرپٹ آدمی ہیں،ان کومولاناکہناعلماءکی توہین ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال میں صحافیوں سے گفتگوکر تے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی پشت پناہی کےبغیرسرکاری زمینوں پرقبضہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ خودکومستقبل کالیڈرکہنےوالی مریم نوازقبضہ مافیا کی حمایت کررہی ہیں کھوکھربرادران نے130کروڑ کی سرکاری زمین پرقبضہ کیا۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ جب وزیراعظم قبضہ گروپس کی پشت پناہی کرےتوباقی کوکون روکےگا؟ ان کےدورمیں ہررہنماءنےسرکاری زمینوں پرقبضے کیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بڑےبڑےڈاکوؤں اورقبضہ مافیاکونہیں چھوڑاجائےگا کرپشن روکنےکےمخالف قوم کےسامنے بےنقاب ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کےلیے ریٹ لگنا شروع ہوچکے ہیں ہمیں معلوم ہے کونسا سیاسی لیڈر پیسے لگارہا ہے یہ کیسےممکن ہے پیسہ لگاکرسینیٹربننےوالا پیسہ نہیں بنائےگا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کےلیےآئینی ترمیم کررہےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ناکام ہی ہونا تھا سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کررہے ہیں ایک بھگوڑالیڈرلندن میں بیٹھ کرانقلاب لاناچاہتا ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نےٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور حکومت مل کرپارلیمنٹ چلاتے ہیں انہوں نےپہلےدن سےپارلیمنٹ کواین آراوکےلیےاستعمال کیا پارلیمنٹ میں عوامی مفادکی بحث نہیں ہوسکی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کےنامورڈاکوؤں کی تنقید کواعزاز سمجھناچاہیےاپوزیشن میری تعریف کرےتواپنی توہین سمجھوں گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ میں ہمیں پھنسانےوالےاب خود پھنس چکےہیں اسکروٹنی ہوئی تو تحریک انصاف کےاکاؤنٹس شفاف نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نےالیکشن کمیشن میں40ہزاراکاؤنٹس کاڈیٹا دیا ہےیہ جماعتیں ایک ہزاراکاؤنٹس کی تفصیلات بھی نہیں دے سکتیں۔

انہوں نے فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کرپٹ آدمی ہیں،ان کومولاناکہناعلماءکی توہین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان خود کو قانون سے بالاترسمجھتےہیں فضل الرحمان مدارس کےبچوں کواستعمال کرکےارب پتی بنے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس فورم پر اپوزیشن کیخلاف فیصلہ آئےوہ اسے نہیں مانتے نیب ان کی کرپشن پکڑرہی ہے،یہ نیب کوبھی نہیں مانتے۔انہوں نےکہا کہ ماضی میں یہ ججز سےاپنی مرضی کےفیصلے کراتے رہے ن لیگ نےمرضی کافیصلہ نہ آنےپرسپریم کورٹ پرحملہ کیا۔

وزیراعلیٰ کوقبضہ گروپوں کےمحل گرانےپرمبادکباددیتاہوں،وزیراعظم

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبضہ گروپ بہت بڑی لعنت ہے۔ لاہورکےسب سےبڑے قبضہ گروپ کامحل گرتادیکھا۔غریب لوگ باہرپیسہ کماکرآتےہیں پھران کی زمین پرقبضہ ہوجاتاہے قبضہ گروپ بہت بڑی لعنت ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ لاہورکےسب سےبڑے قبضہ گروپ کامحل گرتادیکھا وزیراعلیٰ کوقبضہ گروپوں کےمحل گرانےپرمبادکباددیتاہوں لوگ کہتے ہیں تبدیلی کیا ہے،یہ ہے تبدیلی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اوران کی حکومت نےقبضہ گروپس کوتحفظ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کسی بھی معاشرےکی خوشحالی کی بنیادہوتی ہے قانون کی بالادستی سےہی بڑےبڑےملکوں نےترقی کی۔ عمران خان نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کےنظام کوبہتربناناہے اپریل سےملک بھرمیں ایک سلیبس لارہےہیں یکساں نصاب سےغریب بچوں کواوپرآنےکاموقع ملےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کا مطلب ہی نچلے طبقے کاتحفظ ہے پاکستان فلاحی ریاست کےوژن کی طرف جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے عوام کوساڑھے7لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ملےگی دسمبرتک پنجاب کےہرفردکےپاس ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

.ان کا مزید کہنا تھا کہ امیرممالک میں یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں ہوتی. پاکستان میں شفاف اندازمیں احساس پروگرام چلایاگیا سندھ میں آبادی سےزیادہ فنڈزجاری کیے گئےانہوں نے کہا کہ اس وقت لبنان میں لوگ سڑکوں پرہیں،توڑپھوڑہورہی ہے لبنانی لوگ کہتے ہیں کہ کرونامیں صحیح طریقےسےپیسےنہیں بانٹےگئے۔

وزیراعظم نےرواں سال نئےنظام کےتحت بلدیاتی انتخاب کرانےکااعلان بھی کیاان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک نیالوکل سسٹم لےکرآرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نےجنوبی پنجاب کےعلاقوں کواوپراٹھاناہے ساہیوال لائیواسٹاک میں مشہورہےساری ٹیکسٹائل انڈسٹری چل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیات پرپہلے کبھی توجہ نہیں دی گئی ہم جنگلات سےبھی قبضہ چھڑائیں گے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے لیے لانگ ٹرم پالیسی لارہے ہیں چین کےساتھ سی پیک میں زراعت کوشامل کرلیاہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر ساہیوال پہنچے ہیں۔جہاں وہ عوامی فلاح و ترقی کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت مستحق افراد میں چیک تقسیم کریں گے اور کسانوں کو ٹریکٹرز دیں گے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You