اہم خبریںپاکستان

فرقہ واریت پھیلانے کی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے: پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ قوم متحد ہے، فرقہ واریت پھیلانے کی کسی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کیس میں بھارت مسلسل غیرملکی وکیل مقرر کرنے پراصرار کر رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر غیرملکی وکیل مقررکرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ ہندوستان کو بتا دیا کہ ہماری عدالت میں غیرملکی وکیل پیش نہیں ہوسکتا۔

دہشتگردی کے حوالے سے زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے، بھارت پاکستان میں امن خراب کرنے میں ملوث ہے، فرقہ واریت پھیلانے کی کسی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، قوم متحد ہے۔

ان کا کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی سیکیورٹی ضرورت سے زیادہ ہتھیار اکٹھے کر رہا ہے، اسلحے کی دوڑ جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ بن گئی، ہمسایہ ملک دنیا میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف کے وارنٹس پہنچا دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل و سی: بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان کا احتجاج، سینئر بھارتی سفارتکار کی طلبی

میڈیا بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر پر امید ہیں کہ فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔

شنگھائی تعاون اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ روس نے شنگھائی تعاون آن لائن اجلاس میں پاکستان کا سیاسی نقشہ اتارنے کا نہیں کہا، پاکستان کا سیاسی نقشہ بیک گراؤنڈ سے اتارنے کا بھارت کا مطالبہ رد ہو گیا۔ انڈیا سلامتی کونسل کی قراردادوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، اس کےہمسائیوں کےساتھ تعلقات کودیکھیں تومعلوم ہوتا ہے کہ وہ خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔

گلگت بلتستان کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ گلگلت میں اصلاحات وہاں کے عوام کا مطالبہ ہے، اس سے متعلق پاکستانی اقدام کا سلامتی کونسل قراردادوں پراثر نہیں پڑے گا۔

فلسطین اسرائیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مسئلہ فلسطین پر پاکستان دو ریاستی حل کا حامی ہے، اس دو ریاستی حل میں القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہو۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You