انٹرنیشنلاہم خبریں

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 120 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 120 فلسطینی شہید۔

خان یونس کے علاقے میں گھر پر بمباری سے صلاح خاندان کے 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں پر حملے کے نتیجے میں متعدد شہید ہو گئے، دیگر کارروائیوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔رفاہ میں نقل مکانی کرنے والے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی سنائپرز نے معصوم بچوں اور خواتین کو بھی شہید کیا، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، آخری سانسیں لیتے فلسطینیوں کے درد ناک مناظر نے دل دہلا دیئے، صیہونی فوج نے جبالیہ میں اقوام متحدہ کے شیلٹر پر بھی حملہ کیا۔شمالی غزہ سے فوج نکالنے کے بعد اسرائیل نے بمباری تیز کر دی اور زیادہ شدت والے بموں کا استعمال کیا جا رہا ہے، خان یونس کے علاقے میں گھر پر بمباری سے صلاح خاندان کے 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، متاثرہ گھر میں غزہ کے مختلف علاقوں کے بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You