اہم خبریںجہلم

عیدالفطر کے موقع پر ضلع ہذا میں کل 509جامع مساجد، 10امام بارگاہوں،05کھلے مقامات اور05احمدیہ عبادت

1۔شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں عیدالفطر کا جامع سیکورٹی پلان جاری کیا گیا۔
2۔ عیدالفطر کے موقع پر ضلع ہذا میں کل 509جامع مساجد، 10امام بارگاہوں،05کھلے مقامات اور05احمدیہ عبادت گاہوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی بائے نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

3۔ عیدالفطر کے موقع پر ضلع ہذا کے 283سیکورٹی اہلکار جبکہ 1000رضا کاروں کی ضلع ہذا کی مختلف جامع مساجد /عبادت گاہوں پر ڈیوٹیزتعینات کی گی ہے۔
4۔ضلع ہذا میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے04سپروائزری آفیسرز تعینات کئی گئے ہیں جو اپنے اپنے سرکل میں جملہ انتطامات کی براہ راست سپرویژن سرانجام دیں گے۔
5۔SHO,sضلع ہذا تمام جوانوں کو وقتا فوقتا چیک کریں گے اور ان کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریف کریں گے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کریں گے۔
6۔مساجد /عبادگاہوں پر بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اورCCTVکیمرہ جات چیکنگ کو موثر اور فعال بنایا جائے گا۔
7۔مساجد /عبادت گاہوں کے ارد گرد پٹرولنگ موبائلز،محافظ سکواڈ ز،ایلیٹ سیکشن اورQRFسیکشنز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو گشت کناں رہیں گے جو کہ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھیں گے۔
8۔منتظمین عبادگاہوں سے عیدالفطر کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جو کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ SOPپر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
9۔کورونا وائرس کے پیش نظر جملہ افسران و ملازمین کو ڈیوٹی کے دوران ماسک،ہینڈسینی ٹائزر اور گلوز کے استعمال کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔
10۔علاوہ ازیں عیدالفطر کے موقع پر خصوصی پکٹس/ناکہ بندی پوائنٹس پر بھی ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے جس کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
11۔جملہ افسران و ملازمین کو دوارن ڈیوٹی عوام الناس سے حسن اخلاق اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کے بھی احکامات جاری کیے۔
12۔ضلع ہذا میں امن و امان کو برقرار رکھنا،عوام الناس کی جان عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ضلع جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

رپورٹ:چوہدری ماجد حسین ڈپٹی بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You