لاہور: عیدالفطر کے موقع پر آج اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر کے اکثر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، لاہور میں درجہ حرارت 43 جبکہ کراچی اور اسلام آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں درجہ حرارت 24 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب سمیت ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔