BBC Urdu TV

عیدالاضحی کے دن ریسکیو اہلکار عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے اور مجموعی طور پر 65 افراد

*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جہلم*

*پریس ریلیز*
No.MC/JLM (67-24)
Dated 18-06-2024

*میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122جہلم*
*از دفتر*

*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم*

*عیدالاضحی کے دن ریسکیو اہلکار عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے اور مجموعی طور پر 65 افراد کو ریسکیو کیا*

انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم*
عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر جہاں پر لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے میں مصروف تھے وہیں پر عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ریسکیورز عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے۔ ریسکیو اہلکار دن ہو یا رات 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے لئے اپنی خدمات پیش کرتے رہے ۔
عید کے دن میں 69 ایمرجنسیز پر رسپانس کر کے 65 لوگوں کو ریسکیو کیا۔ان 69 ایمرجنسیز میں سے روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 12 رہی اور ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 13 ہے۔ میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 43، اونچائی سے گرنے کے 02 اور آ گ لگنے کے 03 واقعات رونما ہوا۔ جبکہ متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 06 رہی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سیعد احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کا ارادہ عوام کا اپنا ارادہ ہے اور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

Exit mobile version