BBC Urdu TV

عورتوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔عمارہ خان

عورتوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔عمارہ خان

عورتوں کی تعلیم سے ہی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ممکن ہیں۔بانی ای ٹپس فلاحی تنظیم کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ای ٹپس فلاحی تنظیم کی بانی محترمہ عمارہ خان نے کہا کہ اسلام نے عورتوں کو دینی و دنیاوی تعلیم کی نہ صرف اجازت دی ہے بلکہ انکی تعلیم و تربیت کو بھی اتنا ہی اہم قرار دیا ہے جتنا مردوں کی تعلیم و تربیت کو ضروری قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام جس کی بنیاد ہی تعلیم ہے، افسوس کی بات ہے کہ اسی مذہب کے ماننے والے تعلیمی اعتبار سے سب سے پیچھے ہیں۔ ای ٹپس فلاحی تنظیم کی بانی محترمہ عمارہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ آج بھی ایسے خاندان و قبیلے موجود ہے جو بچوں کو تو تعلیم دیتے ہیں ان پہ پیسہ خرچ کرتے ہیں لیکن بچیوں کو تعلیم نہیں دلاتے کہ تعلیم سے عورتوں کے اخلاق اور کردار بگڑ جاتے ہیں اور وہ اخلاق اور کردار سے عاری ہو جاتی ہے تعلیم سے عورتوں میں شعور اتا ہے اور پھر وہ اپنا حق مانگنے لگتی ہے اورطاقتور ہو جاتی ہے ان کے ذہنوں میں ہوتا ہے کہ عورتیں پرایا دھن ہوتی ہیں انہیں تعلیم حاصل کر کے کسی اور گھر جانا ہے اور ان کو فائدہ دینا ہے لیکن یاد رکھے کہ قوموں کی تعلیم، ماں کی تعلیم پر منحصر ہے، ماں تعلیم یافتہ ہوگی تو بچے کو بھی تعلیم سے آشنا کرے گی کیونکہ بچے کی پہلی درس کا ماں کی گود ہوتی ہے۔ اگر ماوں کے دلوں میں تعلیمی رغبت موجودھوگی تو بچے بھی اس رغبت سے فیضیاب ہوں گے۔ اگر ماں خود اس احساس سے نابلد ہوگی تو ظاہر ہے کہ ان کی کوکھ سے پیدا ہونے والے بچوں سے مستقبل کی کیا امید کی جا سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ عورتیں بھی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے عورتوں کی تعلیم وقت کی اشد ضرورت ہے۔اور اس ضرورت سے انکار کر کے ہم اپنے انے والے نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا کر تاریک بنا دیں گے۔

Exit mobile version