اہم خبریںپاکستان

عوام ہمیں موقع دے، ملکی معیشت کا تحفظ کریں گے: بلاول بھٹو زرداری

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی عوام ہمیں موقع دیتے ہیں تو ہم اس ملک کی معیشت کا تحفظ کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی غیر جمہوری حکومت کو سپورٹ نہیں کر سکتے۔ شہباز شریف بھی جلد واپس آئیں گے اور اپنا کردار ادا کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کبھی اتنی مہنگائی نہیں دیکھی۔ عمران خان کو بتانا چاہیے کہ وہ کس کرپشن میں ملوث ہے جس وجہ سے کرپشن بڑھ رہی ہے۔ حکومت کی آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل عوام کی مفاد میں نہیں ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کیساتھ دوبارہ معاہدہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ وزیراعظم اپنے ہی بنائے ہوئے ٹیکس ہدف کو پورا نہیں کر سکے۔ غریب کسانوں اور چھوٹے تاجروں کے لئے ایمنسٹی سکیم ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن یا ان ہاؤس تبدیلی، ہم سب آپشن اختیار کرنے کو تیار ہیں۔ دھاندلی زدہ حکومت نے زبردستی اپنا راج قائم کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن اور عوام ایک بیج پر ہیں۔ مریم نواز مجھے دعوت دیں گی ملاقات کی تو کبھی انکار نہیں کروں گا۔ عوام ہمیں موقع دیتے ہیں تو ہم اس ملک کی معیشت کا تحفظ کریں گے۔ مجھے زبردستی گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو آصفہ میری آواز بن کر عوام کا کیس لڑیں گی۔

PPP

@MediaCellPPP
لائیو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ڈیفنس لاہور میں میڈیا ٹاک کررہے ہیں https://www.pscp.tv/w/cR5t3DE2OTc1MzB8MW1ueGVRYmd3QmJ4WCK2IRWuzR7SPUWXRBegQ_3qJEij1Y-Exm2QypsKS3ge …

PakistanPeoplesParty @MediaCellPPP
لائیو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ڈیفنس لاہور میں میڈیا ٹاک کررہے ہیں

pscp.tv
143
5:06 PM – Feb 20, 2020
Twitter Ads info and privacy

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You