BBC Urdu TV

عوام فیک اور جھوٹی خبروں سے ہوشیار رہیں

عوام فیک اور جھوٹی خبروں سے ہوشیار رہیں

آئی ایس پی آر ایک مستند اور انتہائی ذمہدار ادارہ ھے بناء اس ادارے کی اجازت سے کوئی بھی خبر یا بیان کی تشہیر نہ کریں یہ ھم عوام کا قومی اخلاقی اور دینی فریضہ ھے یاد رھے کہ اسٹبلشمنٹ کو جو کرنا ھے وہ کسی کی محتاج نہیں وہ صرف اور صرف ملک و قوم کی بقاء سلامتی کیلئے ہر قدم اٹھانے کا حوصلہ اور اختیار رکھتی ھے۔ اسٹبلشمنٹ پر تنقید وہی کرتے ہیں جو ملک و قوم کی بھلائی اور خوشحالی کو دیکھنا نہیں چاہتے اور نہ ہی خیر خواہ ہیں مانا کہ پاکستان کی معاشی و اقتصادی اور مالی صورت حال ابتر ھے اس صورت حال کو جمہوریت پسند لیڈر و رہنما ھی سدھاریں گے اور سنبھالیں گے کیونکہ بری جمہوریت بھی آمریت سے اچھی ھے اگر ایسا ممکن نہیں ھوا تو پھر بصورت اسٹبلشمنٹ اپنا موثر کردار ادا کرنے میں تاخیر نہیں برتے گی۔ اس وقت عدلیہ اور جمہوری لیڈر ملکی معاملات کو دیکھ رھے ہیں۔ عوام فیک اور جھوٹی خبروں سے ہوشیار رہیں یہی ملک و قوم کیلئے بہتر ھوگا کیونکہ فیک اور جھوٹی افواہوں سے تجارتی دنیا میں بہت برا اثر پڑتا ھے ھم سب عوام کو اعتدال پسندی کو اپنانا چاہئے اور خاص طور پر میڈیا اور اینکرز محتاط طریقے سے صورت حال پر اپنے تبصرے تجزئیے دیں۔ الله ھمارے ملک کی ہمیشہ حفاظت فرمائے آمین یا رب العالمین۔۔۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Exit mobile version