انٹرنیشنلاہم خبریں

عوام سے فراڈ ہو رہا ہے، ٹرمپ نے سپریم کورٹ جانے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے فراڈ ہو رہا ہے، ان کے نزدیک تو وہ الیکشن جیت چکے ہیں، ری پبلکن امیدوار نے سپریم کورٹ جانے کی بھی دھمکی دے دی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کے ساتھ فراڈ ہمارے ملک کے لیے باعث شرمندگی ہے، صاف صاف بتاوں تو ہم یہ الیکشن کلین کر چکے ہیں، امریکی عوام کے ساتھ یہ بڑا فراڈ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے ساتھ ان انتخاب کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے امریکی سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں، ہم چاہیں گے کہ صبح چار بجے والے ووٹ کو نتائج میں شامل نہ کیا جائے۔ یہ بڑے دکھ کا لمحہ ہے، میں یہ پھر بتاتا چلوں کہ ہم انتخابات پہلے ہی جیت چکے ہیں۔ جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور جنہوں نے ہماری مدد کی میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You