اہم خبریںپنجاب

عوام ذہنی طور پر تیار ہو جائیں، لاہور میں روٹی کی قیمت بڑھنے کا امکان

لاہور: لاہور کے شہریوں کیلئے بری خبر ہے کہ تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں پلان بنانا شروع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ آٹا بحران کے باعث شدید مالی بحران کا شکار ہیں، ایسے حالات میں 8روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے اس سلسکے میں پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا 860 روپے میں ملنے والا تھیلا کہیں دستیاب نہیں ہے۔ فائن آٹے کے ریٹ بھی ملز مالکان نے بڑھا دیئے ہیں۔ فائن کی بوری دوبارہ 6 ہزار روپے کی کر دی گئی ہے۔

تندور مالکان نے کہا ہے کہ ایسے حالات میں 8 روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔ حکومت مناسب ریٹ پر روٹی فروخت کرنے کی اجازت دے۔

ادھر صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم قبال کے زیر صدارت چیف سیکرٹری آفس میں اجلاس ہوا جس میں آٹے اور چینی کے نرخوں، دستیابی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے غیر روایتی اور اختراعی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے حکام کو سخت ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ سبزیوں کی دستیابی کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار کر لیا ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اہم فیصلوں کا اعلان پیر کو ہو گا۔ حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مہنگائی کا جن قابو کرنے لیے ٹائیگر فورس رضا کار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ علاقوں میں اشیائے خورونوش پر نظر رکھنے اور پورٹل پر چڑھانے کا ٹاسک ملے گا۔

ٹائیگر فورس کا بڑا کنوشن آئندہ ہفتہ کو ہوگا۔ وزیراعظم نوجوانوں کو حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی اور ٹاسک فراہم کریں گے۔ ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس آٹا، گھی، دال اور چینی کی قیتموں کی باقاعدگی نگرانی اور ٹائیگر فورس پورٹل پر معلومات فراہم کرے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You