عوام جانتے ہیں مشکل وقت میں کون ملک چھوڑ کر بھاگا، مراد علی شاہ کے نواز شریف پر وار۔
عوام جانتے ہیں کون مشکل وقت میں ساتھ رہا کون ملک چھوڑ کر بھاگا۔سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
حیدرآباد(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملک واپس آنے میں بہت دیر کر دی۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کون مشکل وقت میں ساتھ رہا اور کون ملک چھوڑ کر بھاگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں کئی اتحاد بنے اور ناکام ہوئے، اس مرتبہ سندھ میں نا تجربہ کار اتحاد بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ بشیر میمن پولیس والا ہے، انہیں سیاست کا اتنا تجربہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ملک واپس آنے میں بہت دیر کردی، 8 فروری پیپلز پارٹی کی فتح کا دن ہوگا۔واضح رہے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.
