اہم خبریںپاکستان

عوام ایک ہفتے میں مہنگائی کو نیچے جاتا دیکھیں گے: وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس مسئلے نے انکی راتوں کی نیند اڑائے رکھی وہ ہے کھانے پینے کی اشیا کی مہنگائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گندم اور چینی کے معاملے پر گمراہ کیا گیا۔ پہلے کہا گیا کہ گندم اور چینی وافر ہے ایکسپورٹ کردیں۔ جب کردی تو قمتیں بڑھ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر مہنگائی نیچے آنا شروع ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا مہنگائی میں کردار صوبوں کا ہے کیوں کہ فیصلہ سازی صوبوں کے پاس چلی گئیں۔ وفاق کے پاس یہ اختیار ہونا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب قوم دیکھے گی کہ میں کس طرح سے چینی مافیا کو کنٹرول کروں گا اور جیسے ایکشنز لیئے جائیں گے۔ وزیر اعظم اے آروائی نیوز کے ایک پروگرام میں شریک تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You