اہم خبریںپاکستان

عوام احتیاط نہیں کر رہے، حالات یہی رہے تو لاک ڈاؤن سخت ہو سکتا ہے: ظفر مرزا

اسلام آباد: ڈاکٹر ظفر مرزا نے متنبہ کیا ہے کہ عوام سمجھ رہے ہیں کہ کورونا صرف عید تک تھا، ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا جا رہا، حالات یہی رہے تو حکومت لاک ڈاؤن سخت کرنے پر غور کر سکتی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عیدالفطر کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کیساتھ ساتھ ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو بیماری زیادہ تیزی سے پھیلے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا ہو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 37 ہزار 700 مریض زیر علاج جبکہ 112 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں 34 افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں 55 لاکھ سے زائد کورونا کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ بیماری بتدریج بڑھ رہی ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کر رہے۔ اگر ایسے حالات رہے تو حکومت لاک ڈاؤں سخت کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ عید کے بعد حکومت حالات کا جائزہ لے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You