*عوامی کالونی میں مبینہ سٹہ مافیا بے لگام، کارروائی کا مطالبہ*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) تھانہ عوامی کالونی کی حدود میں مبینہ جوا، سٹہ، آکڑا اور چھکا کی سرگرمیوں کی شکایات پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کیفے بسم اللہ کے عقب میں مبینہ سٹے کا اڈہ سرگرم ہے، جہاں ریاض عرف لالی اور رازق کے پی سی کے ذریعے سٹہ اور چھکا چلانے کی اطلاعات ہیں۔ شہریوں نے ایس ایس پی کورنگی، اسپیشل برانچ اور متعلقہ انٹیلیجنس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ سٹہ مافیا کے خلاف فوری اور شفاف تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی پولیس کی مبینہ خاموشی یا سرپرستی کے دعووں کی بھی غیر جانب دارانہ تحقیقوات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
