BBC Urdu TV

عوامی آگاہی میسج تیز رفتاری،ون ویلنگ ،شراب نوشی اور ہوائی فائرنگ خلاف قانون فعل

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی طرف سےعوامی آگاہی میسج تیز رفتاری،ون ویلنگ ،شراب نوشی اور ہوائی فائرنگ خلاف قانون فعل۔

نیوائیرکےموقع پر تیز رفتاری، ون ویلنگ ،شراب نوشی اور ہوائی فائرنگ جیسے سنگین نوعیت کے فعل سے اجتناب کریں کیونکہ یہ خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ خلاف قانون بھی ہے جو موت کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔آپ کی چھوٹی سی غلطی کسی کی بھی جان لے سکتی ہے۔زندگی کی قدر کریں کیونکہ زندگی قیمتی ہے،چاہے وہ آپ کی ہو یا کسی اور کی۔اچھے، پرامن اور شریف شہری ہونے کا ثبوت دیں۔موٹر سائیکل مکینک بھی نوجوانوں کو اس بات پر نہ اکسائیں کہ وہ موٹر سائیکلوں کو ون ویلنگ کے لئے تیار کروائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی طرف سے والدین سے اپیل ہے کہ والدین اپنے بچوں پر کٹری نظر رکھیں اور اس مہم میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔خلاف قانون فعل کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Exit mobile version