*ٹائٹل: بیدار ہونے تک*
*عنوان: کیا صحافتی تنظیموں کو ٹریڈ یونین بننا چاہیے؟ اور صحافیوں کا کردار کیسا ہونا چاہئے!!*
*تحریر: جاوید صدیقی*
پاکستان میں صحافت کا شعبہ ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں صحافیوں کی آزادی، خودمختاری، معاشی تحفظ اور پیشہ ورانہ بقا جیسے بنیادی سوالات مسلسل شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ایک طرف صحافیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ حکمرانوں، ریاستی اداروں، سیاسی جماعتوں، سرمایہ داروں اور معاشرتی قوتوں کے سامنے سچ کا علم بلند رکھیں، ظلم و ناانصافی کی نشاندہی کریں، عوامی مسائل اجاگر کریں اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، یہ کیسا تضاد ہے کہ جو صحافی دوسروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا ہے، اسے اپنے ہی حقوق کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے؟ جو صحافی دوسروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو قومی مسئلہ بناتا ہے، اس کی اپنی ملازمت ختم کر دی جائے تو اس کے پاس داد رسی کے لیے کون سا مؤثر اجتماعی نظام موجود ہے؟ جو صحافی ریاستی اداروں، حکومتی محکموں اور نجی شعبے میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر سوال اٹھاتا ہے، کیا اسے اپنے ہی ادارے کے سامنے اپنی تنخواہ، ملازمت اور واجبات کے لیے سوالیہ نشان بن کر کھڑا رہنا چاہیے؟ یہاں سوالات محض جذباتی نوعیت کے نہیں بلکہ پاکستان کی صحافتی برادری کے مستقبل، تنظیمی ڈھانچے اور قانونی حکمت عملی سے براہِ راست تعلق رکھتے ہیں۔ میرا بنیادی سوال پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اسلام آباد اور ملک بھر میں اس سے وابستہ صحافتی تنظیموں سے ہے کہ آخر ہم کب تک صرف احتجاج، جلسے، جلوس، مظاہرے، قراردادیں اور مذمتی بیانات تک محدود رہیں گے؟ ہم کب صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک ایسا مضبوط، منظم اور قانونی نظام قائم کریں گے جس کے سامنے میڈیا مالکان اور ان کی انتظامیہ بھی اپنے فیصلوں کی جواب دہ ہو؟ اگر ہم اس بحث کو جذبات سے نکال کر آئینِ پاکستان اور قانونی تناظر میں دیکھیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ صحافیوں کی اجتماعی تنظیم سازی کوئی غیر قانونی یا غیر معمولی مطالبہ نہیں، بلکہ آئین اور بین الاقوامی مزدور معیارات سے تسلیم شدہ حق ہے۔ آئینِ پاکستان 1973ء کا آرٹیکل 17 شہریوں کو انجمنیں اور یونینز قائم کرنے کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے، البتہ اس حق پر قانون کے تحت معقول پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح آرٹیکل 19 آزادیٔ اظہار اور آزادیٔ صحافت کی ضمانت دیتا ہے، جو ایک جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ یہاں ایک بنیادی بات سمجھنا ضروری ہے کہ آزادیٔ صحافت صرف اس بات کا نام نہیں کہ صحافی حکومت یا کسی طاقتور ادارے پر تنقید کرسکے۔ آزادیٔ صحافت کا ایک اہم تقاضا یہ بھی ہے کہ صحافی معاشی طور پر اس قدر محفوظ ہو کہ وہ اپنی ملازمت کھونے کے خوف سے سچ بولنے، خبر شائع کرنے یا عوامی مفاد میں سوال اٹھانے سے دستبردار نہ ہو۔ ٹریڈ یونین بنیادی طور پر ملازمین کی ایسی قانونی اور منظم اجتماعی تنظیم ہے جو اپنے اراکین کے روزگار، تنخواہوں، ملازمت کے تحفظ، کام کے اوقات، مراعات، پیشہ ورانہ ماحول، واجبات اور دیگر حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے۔ اس کا مقصد صرف احتجاج کرنا نہیں بلکہ ملازمین اور آجر کے درمیان ایک باقاعدہ قانونی، منظم اور ذمہ دارانہ تعلق قائم کرنا ہے۔ دنیا بھر میں ٹریڈ یونینز کے ذریعے ملازمین اپنے مطالبات انفرادی طور پر پیش کرنے کے بجائے اجتماعی طور پر انتظامیہ کے سامنے رکھتے ہیں۔ اس نظام میں اجتماعی سودے کاری کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ملازمین کی پاکستان کے انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2012ء میں ٹریڈ یونین، اجتماعی سودے کاری کے نمائندے اور صنعتی تنازعات کی باقاعدہ تعریفیں موجود ہیں۔ اس قانون کے تحت اجتماعی بارگینگ ایجنٹ (سی بی اے) کا تصور بھی موجود ہے، یعنی ملازمین کی ایسی نمائندہ یونین جو قانونی طریقۂ کار کے مطابق اجتماعی سودے کاری کرسکے۔ یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر ٹریڈ یونین کا یہ نظام ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے موجود ہے تو پھر پاکستان کی صحافتی برادری اس نظام سے زیادہ مؤثر انداز میں استفادہ کیوں نہیں کرتی؟ کیا صحافیوں کی تنظیموں کو اپنے موجودہ کردار کے ساتھ ساتھ قانونی ٹریڈ یونین سرگرمیوں کو بھی فروغ نہیں دینا چاہیے؟
*پی ایف یو جے کا کردار اور ایک اہم تنظیمی سوال*
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) ملک کی صحافتی تاریخ میں ایک اہم اور معروف نام ہے۔ صحافیوں کے حقوق، آزادیٔ صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور جمہوری بھی، میرا سوال پی ایف یو جے اسلام آباد کی قیادت سے یہ ہے کہ کیا تنظیم نے کبھی ملک بھر کے صحافیوں کے لیے ایک جامع ٹریڈ یونین پالیسی، قانونی رجسٹریشن کے امکانات، اجتماعی سودے کاری کے نظام اور میڈیا مالکان کے ساتھ مستقل مذاکراتی طریقۂ کار پر قومی سطح کی سنجیدہ پیش رفت کی ہے؟ اگر کی ہے تو اس کی تفصیلات صحافتی برادری کے سامنے لائی جائیں، اور اگر نہیں کی تو اب مزید تاخیر کیوں؟ یہاں میں یہاں جانتا ھوں کہ فیڈریشن، صحافتی انجمن اور رجسٹرڈ ٹریڈ یونین لازماً ایک ہی قانونی حیثیت نہیں رکھتے۔ کسی فیڈریشن کا وجود یا اس کی رکنیت بذاتِ خود ہر میڈیا ادارے میں سی بی اے کا اختیار نہیں دیتی۔ اس کے لیے متعلقہ قانون کے مطابق یونین کی رجسٹریشن، ملازمین کی نمائندگی اور جہاں ضروری ہو وہاں قانونی انتخاب یا تصدیق کا عمل درکار ہوتا ہے۔ لہٰذا پی ایف یو جے کو چاہیے کہ وہ اپنی بعض صحافتی حلقوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اگر صحافتی تنظیمیں ٹریڈ یونین کے طور پر رجسٹرڈ ہوجائیں تو انہیں حکومتی نگرانی یا اثرورسوخ کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کی آزادی محدود ہوجائے گی۔ یہ ایک ایسا خدشہ ہے جس پر سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے، لیکن اسے ٹریڈ یونین سازی سے دستبرداری کا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔ یہاں بنیادی فرق سمجھنے کی ضرورت ہے۔ قانونی رجسٹریشن کا مطلب حکومتی تابع داری نہیں ہوتا۔ ٹریڈ یونین قوانین کے تحت تنظیم کو اپنے دستور، مالی معاملات، انتخابات، ریکارڈ اور قانونی ذمہ داریوں کے مطابق کام کرنا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت یا میڈیا مالکان یونین کے جائز مطالبات اور آزادانہ فیصلوں پر اپنی مرضی مسلط کرسکتے ہیں۔ بین الاقوامی ادارۂ محنت (آئی ایل او) کے کنونشن پاکستان نے کنونشن نمبر 87 کو 14 فروری 1951ء اور کنونشن نمبر 98 کو 26 مئی 1952ء کو توثیق کیا تھا۔ یہ دونوں کنونشن پاکستان کے لیے نافذالعمل ہیں۔ لہٰذا سوال یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ٹریڈ یونین بننے سے آزادی ختم ہوجائے گی، بلکہ سوال یہ ہونا چاہیے کہ قانونی خودمختاری، شفافیت اور تنظیمی احتساب کے ساتھ ٹریڈ یونین کو کس طرح مضبوط بنایا جائے۔ آخر قانونی شناخت اور آئینی حق سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ہمیں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون کو اپنی طاقت کیوں نہیں بنانا چاہیے؟
*پاکستان میں صحافیوں کے لیے کون سے قانونی راستے موجود ہیں؟*
یہ سمجھنا ضروری ہے کہ پاکستان میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) بھی اسی قانونی نظام کا ایک اہم ادارہ ہے، جس کا تعلق وفاقی اور بین الصوبائی صنعتی تعلقات کے معاملات سے ہے۔ سندھ انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2013ء چونکہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا مرکز ہے اور یہاں متعدد قومی و علاقائی میڈیا ادارے کام کرتے ہیں، اس لیے سندھ کے صحافیوں کے لیے سندھ انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ، 2013 غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ سندھ کمپنیز پرافٹس (ورکرز پارٹیسپیشن) ایکٹ 2015ء، سندھ ورکرز کمپنسیشن ایکٹ 2015ء، شامل ہیں۔ ان قوانین کی موجودگی اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں، ملازمت کی شرائط، قانونی واجبات اور منافع میں کارکنوں کی شرکت کے لیے قانونی راستے موجود ہیں۔ تاہم ان کا اطلاق ادارے کی نوعیت، ملازم کی قانونی درجہ بندی، متعلقہ استثناؤں اور دیگر شرائط کے مطابق طے ہوگا۔ یہاں میری رائے میں صحافتی تنظیموں کو پاکستان کے میڈیا ہاؤسز میں وقتاً فوقتاً ڈاؤن سائزنگ، اداروں کی بندش، بیورو ختم کرنے، تنخواہوں میں کٹوتی، تنخواہوں کی تاخیر اور ملازمین کو اچانک فارغ کرنے جیسے معاملات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس عمل سے صرف ایک ملازم متاثر نہیں ہوتا بلکہ اس کا پورا خاندان معاشی مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔ بچوں کی تعلیم، گھر کا کرایہ، والدین کی کفالت، علاج معالجہ، یوٹیلیٹی بلز اور روزمرہ ضروریات سب متاثر ہوتی ہیں۔ ایک صحافی اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال کسی میڈیا ادارے کو دے دیتا ہے۔ وہ راتوں کی نیند قربان کرتا ہے، عید اور تہوار کے دن ڈیوٹی دیتا ہے، قدرتی آفات، حادثات، دہشت گردی، سیاسی کشیدگی اور دیگر ہنگامی حالات میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا ہے۔ اس کی محنت سے میڈیا ادارے کی ساکھ، ناظرین، قارئین اور کاروباری حیثیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن جب ادارے کو مالی مشکلات یا انتظامی یہ مطالبہ نہیں کہ کوئی میڈیا ادارہ کبھی کاروباری وجوہات کی بنا پر اپنے ڈھانچے میں تبدیلی نہ کرے، بلکہ مطالبہ یہ ہے کہ کاروباری مشکلات کا حل قانون، شفافیت اور انسانی وقار کو پامال کیے بغیر تلاش کیا جائے۔ اخبارات کے ملازمین کے لیے خصوصی قانون بھی موجود ہے، یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان میں نیوز پیپر امپلائز (کنڈیشنز آف سروس) ایکٹ 1973 موجود ہے، جس میں اخباری اداروں کے ملازمین، صحافیوں اور غیر صحافتی عملے کی ملازمت کی شرائط اور اجرت کے تعین کے لیے قانونی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس قانون کے تحت ویج بورڈ کا نظام بھی موجود ہے۔ اسی قانون کے تحت قائم امپلی مینٹیشن ٹریبیوٹ فار نیوز پیپر امپلائیز (آئی ٹی این ای) ویج بورڈ ایوارڈ پر عمل درآمد سے متعلق معاملات دیکھتا ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کا قانون موجود ہے، پھر معاشی تحفظ کا سوال کیوں؟ پاکستان میں پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021 بھی موجود ہے۔ اس قانون میں صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ، ذرائع کی رازداری، پیشہ ورانہ آزادی، ہراسانی سے تحفظ، تربیت اور ویلفیئر اسکیم جیسے معاملات شامل ہیں۔
اسی طرح سندھ میں بھی پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021 نافذ ہے، جس کے تحت صحافیوں اور میڈیا پریکٹیشنرز کے تحفظ کے لیے صوبائی کمیشن کا قانونی نظام قائم کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں کارکنوں کے حقوق کے لیے ٹریڈ یونینز نے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ان تنظیموں نے آجر اور ملازم کے درمیان طاقت کے عدم توازن کو کم کرنے، اجتماعی مذاکرات کو فروغ دینے، ملازمت کے بہتر حالات پیدا کرنے اور کارکنوں کی نمائندگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بین الاقوامی ادارۂ محنت (آئی ایل او) اقوام متحدہ کے نظام سے وابستہ ایک سہ فریقی ادارہ ہے، جس میں حکومتوں، آجر تنظیموں اور کارکنوں کی نمائندہ تنظیموں کو یکساں طور پر نمائندگی حاصل ہے۔ اس کا بنیادی مقصد محنت کشوں کے حقوق، باعزت روزگار، سماجی تحفظ، بہتر کام کے حالات اور سماجی مکالمے کو فروغ دینا ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اقوام متحدہ خود کوئی ایک عالمی ٹریڈ یونین نہیں، بلکہ آئی ایل او ایک مخصوص بین الاقوامی ادارہ ہے جو کارکنوں اور آجروں کی تنظیموں سمیت سہ فریقی شراکت داری کے ذریعے بین الاقوامی لیبر معیارات مرتب کرتا ہے۔ ایسے صحافیوں کے لیے اجتماعی ویلفیئر فنڈ قائم کیا جاسکتا ہے جو اچانک ملازمت سے محروم ہوجائیں۔ اس فنڈ کے ذریعے عارضی مالی معاونت، قانونی مدد، تربیت اور نئی ملازمت تلاش کرنے میں معاونت فراہم کی جاسکتی ہے۔
*میڈیا انتظامیہ کی جواب دہی*
اداروں کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم کو قانونی حیثیت حاصل ہونے سے انتظامیہ کے ساتھ معاملات زبانی وعدوں کے بجائے تحریری معاہدوں اور قابلِ عمل شرائط کے تحت طے کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ تاہم یہ تمام فوائد اسی وقت حاصل ہوسکتے ہیں جب تنظیمیں قانون کے مطابق رجسٹرڈ ہوں، اپنے اراکین کی حقیقی نمائندگی کریں اور متعلقہ ادارے میں سی بی اے کا قانونی اختیار حاصل کریں۔ میری تجویز ہے کہ میڈیا ہاؤسز میں ملازمین کی شراکت داری کے نظام کو فروغ دیا جائے۔ اہل ملازمین کو قانونی اور مالی شرائط کے مطابق شیئر ہولڈر بننے کے مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ وہ خود کو محض تنخواہ لینے والا ملازم نہیں بلکہ ادارے کی ترقی میں شریک ایک ذمہ دار فریق بھی محسوس کریں۔ اس ضمن میں سندھ کا کمپنیز پروفٹس (ورکرز پارٹیسیپیشن) ایکٹ، 2015 بھی قابلِ ذکر ہے، جس کے تحت اہل کمپنیوں کے کارکنوں کی منافع میں شرکت کے لیے ورکرز پارٹیسیپیشن فنڈ کا قانونی نظام موجود ہے۔
*میڈیا مالکان سے قومی مذاکرات:*
پی ایف یو جے تمام بڑے میڈیا ہاؤسز کے مالکان اور انتظامیہ کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کرے اور ایک متفقہ قومی ضابطۂ ملازمت (نیشنل میڈیا امپلائیز چارٹر) مرتب کرنے کی کوشش کرے۔
*ملازمین کی معاشی شراکت داری:*
میڈیا اداروں میں ملازمین کی منافع میں شرکت، شیئر ہولڈنگ، انشورنس، پنشن اور دیگر طویل المدتی مراعات کے نظام کو فروغ دیا جائے۔ میری رائے میں اس قومی لائحہ عمل کی تیاری میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ لیبر قوانین کے ماہرین، آئینی وکیلوں، ماہرینِ معاشیات اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔
*پارلیمنٹ، حکومت اور عدلیہ سے چند بنیادی سوالات*
پاکستان کی قومی اسمبلی، سینیٹ اگر میڈیا مالکان اپنے اداروں میں کاروباری، انتظامی اور مالی معاملات کے لیے باقاعدہ قوانین، ضوابط اور پالیسیوں کا سہارا لیتے ہیں تو ملازمین کو بھی اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی اور تنظیمی نظام حاصل ہونا چاہیے۔
ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ احتجاج ایک جمہوری حق اور جدوجہد کا مؤثر ذریعہ ضرور ہے، لیکن احتجاج بذاتِ خود تنخواہوں کی ضمانت، واجبات کی وصولی، ملازمت کا تحفظ یا اجتماعی معاہدے کا متبادل نہیں بن سکتا۔ پی ایف یو جے اسلام آباد کی قیادت سے میرا مطالبہ ہے کہ وہ ملک بھر کی صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لے کر ایک قومی کانفرنس منعقد کرے، جس میں ٹریڈ یونین سازی، قانونی رجسٹریشن، سی بی اے، میڈیا ورکرز کے معاشی تحفظ اور میڈیا مالکان کے ساتھ اجتماعی معاہدوں کے معاملات پر ٹھوس فیصلے کیے جائیں۔ کیونکہ جو صحافی دوسروں کے حقوق کی جنگ لڑتا ہے، اسے اپنے حقوق کے لیے بھی مضبوط قانونی ڈھال میسر ہونی چاہیے۔ صحافی مضبوط ہوگا تو صحافت مضبوط ہوگی، صحافت مضبوط ہوگی تو جمہوریت مضبوط ہوگی، اور جمہوریت مضبوط ہوگی تو پاکستان مضبوط ہوگا۔
*صحافت کے تاج وہ ہیں جو عہدوں سے نہیں، کردار سے پہچانے جاتے ہیں*
مجھے اپنے چند صحافی دوستوں کے رویوں پر حیرت و تعجب ہوتا ہے کہ کس طرح بعض لوگ وقت، حالات اور مالی آسودگی کے ساتھ اپنی شخصیت، مزاج اور طرزِ عمل تک تبدیل کرلیتے ہیں۔ ماضی کے وہ ادوار بھی ہماری صحافتی تاریخ کا حصہ ہیں جب کئی صحافی انتہائی قلیل تنخواہوں پر اپنے فرائض انجام دیا کرتے تھے۔ محدود وسائل، معاشی مشکلات اور بے شمار مسائل کے باوجود وہ اپنے پیشے سے وابستگی، محنت اور صحافتی اقدار کو مقدم رکھتے تھے۔
پھر وقت نے کروٹ بدلی، الیکٹرانک میڈیا کا دور آیا، نجی ٹیلی ویژن چینلز وجود میں آئے، نیوز رومز جدید ہوئے اور صحافتی شعبے میں ترقی کے نئے دروازے کھلے۔ بہت سے صحافیوں کو ان کی سابقہ توقعات اور وہم و گمان سے کہیں بڑھ کر عہدے، تنخواہیں، مراعات، گاڑیاں اور دیگر سہولیات میسر آئیں۔ بلاشبہ یہ ترقی اور خوش حالی اللہ تعالیٰ کی عطا اور انسان کی محنت کا ثمر بھی ہوسکتی ہے، مگر اصل امتحان اس وقت شروع ہوتا ہے جب انسان کو اختیار، منصب، دولت اور شہرت حاصل ہوتی ہے۔
افسوس کہ ہمارے بعض صحافی دوستوں نے ترقی اور آسودگی ملنے کے بعد اپنے اندر عاجزی و انکساری پیدا کرنے کے بجائے تکبر، غرور اور فرعونیت کو جگہ دے دی۔ وہ لوگ جو کبھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہوا کرتے تھے، آج اپنے ہی ساتھیوں کو کمتر سمجھنے لگے۔ جنہیں کبھی کسی کے تعاون، شفقت اور رہنمائی کی ضرورت ہوا کرتی تھی، وہی آج دوسروں کے لیے تحقیر، بے اعتنائی اور غیر ضروری برتری کا رویہ اختیار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
تاہم تصویر کا دوسرا رخ بھی نہایت خوبصورت اور قابلِ تحسین ہے۔ ہماری صحافتی برادری میں ایسے عظیم کردار کے حامل صحافی بھی موجود ہیں جنہوں نے بڑے بڑے عہدے حاصل کیے، غیر معمولی مالی آسودگی دیکھی، اداروں کی سربراہی کی، اختیارات اور اثر و رسوخ حاصل کیا، لیکن ان کے مزاج میں غرور و تکبر پیدا نہیں ہوا۔ ان کے دل میں آج بھی اپنے ساتھیوں کے لیے محبت، احترام، شفقت اور احساسِ ذمہ داری موجود ہے۔ وہ اپنے منصب کو برتری وہ اپنے منصب کو برتری کا ذریعہ نہیں بلکہ دوسروں کی خدمت کا وسیلہ سمجھتے ہیں۔
میرے نزدیک ایسے ہی صحافی ہماری صحافتی برادری کا اصل سرمایہ، وقار اور تاج ہیں۔ ان کی عظمت ان کے عہدوں، تنخواہوں، گاڑیوں یا مراعات سے نہیں بلکہ ان کے کردار، اخلاق، انکساری، خدا ترسی اور خدمتِ انسانیت سے متعین ہوتی ہے۔ قرآن مجید ہمیں تکبر اور خود پسندی سے اجتناب کی تعلیم دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سورۃ لقمان، آیت 18 میں ارشاد فرماتا ہے، ترجمہ: اور زمین میں اکڑ کر نہ چلو، تم نہ زمین کو پھاڑ سکتے ہو اور نہ بلندی میں پہاڑوں تک پہنچ سکتے ہو۔۔۔ رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے بھی انسان کو عاجزی و انکساری کی تعلیم دیتے ہوئے فرمایا، ترجمہ: جو شخص اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے بلند فرما دیتا ہے۔ (صحیح مسلم، حدیث 2588)
یہی وہ بنیادی اخلاقی تعلیمات ہیں جنہیں ہر اس شخص کو اپنی زندگی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے جسے اللہ تعالیٰ نے منصب، اختیار، شہرت اور وسائل عطا کیے ہوں۔ یہ بات بھی فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ صحافتی برادری میں اچھے کردار کے حامل افراد کے خلاف بعض اوقات سازشیں، حسد، بدگمانیاں اور منافقانہ رویے بھی سامنے آتے ہیں۔ مگر صاحبِ کردار انسان اپنی منزل اور مقصد سے انحراف نہیں کرتا۔ وہ ذاتی مخالفتوں، بے بنیاد الزامات اور وقتی مفادات کے بجائے اپنے ضمیر، اصولوں اور اخلاقی ذمہ داریوں کو ترجیح دیتا ہے۔ ایسے خدا ترس صحافیوں کی توجہ اللہ تعالیٰ کی رضا، رسول اکرم ﷺ کی محبت اور مخلوقِ خدا کی خدمت پر مرکوز رہتی ہے۔ میری نظر میں صحافت محض ایک پیشہ، ملازمت یا ذریعہ معاش نہیں بلکہ ایک عظیم سماجی ذمہ داری بھی ہے۔ صحافی کا کردار صرف خبر دینے تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے اپنے رویے، اخلاق اور معاملات سے بھی معاشرے میں مثبت مثال قائم کرنی چاہیے۔ اگر کوئی صحافی اپنے ادارے میں بڑے منصب پر فائز ہوکر اپنے ماتحت کارکنوں کی عزتِ نفس کا خیال نہیں رکھتا، اپنے ساتھیوں کی مشکلات کو نہیں سمجھتا اور اپنے اختیارات کو دوسروں کی تذلیل کے لیے استعمال کرتا ہے تو اسے اپنے کردار اور منصب کے درمیان فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یاد رکھیے! عہدے بدل جاتے ہیں، ادارے تبدیل ہوجاتے ہیں، تنخواہیں اور مراعات ختم ہوجاتی ہیں، شہرت بھی وقت کے ساتھ ماند پڑ جاتی ہے، لیکن انسان کا اچھا کردار، حسنِ اخلاق، محبت اور خدمت ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہے۔ میری اپنے تمام صحافی دوستوں سے گزارش ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں عزت، دولت، شہرت، منصب اور اختیار عطا کیا ہے تو اس پر غرور کرنے کے بجائے اس کا شکر ادا کریں۔ اپنے کم آمدنی والے ساتھیوں، بے روزگار صحافیوں، مشکلات سے دوچار کارکنوں اور ضرورت مند انسانوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں کسی کی مجبوری کو اپنی برتری کا ذریعہ نہ بنائیں بلکہ اس کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ہماری صحافتی برادری میں ایسے خدا ترس، باکردار، عاجز، منکسر المزاج اور خدمتِ انسانیت کا جذبہ رکھنے والے صحافیوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ فرمائے۔ ہمیں تکبر، غرور، حسد، منافقت، خود غرضی اور دوسروں کی حق تلفی سے محفوظ رکھے۔ ہمارے دلوں کو ایمان، اخلاص، محبتِ رسول ﷺ اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے منور فرمائے، تاکہ ہماری صحافتی برادری کا ماحول اخلاق، اخوت، احترام اور ایمانی اقدار سے سیراب ہوتا رہے۔ آمین یا رب العالمین! آزادیٔ صحافت زندہ باد، صحافیوں کے معاشی و قانونی حقوق پائندہ باد، پاکستان پائندہ باد! جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی، ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور، ممبر کراچی پریس کلب
