BBC Urdu TV

*عنوان: پاکستان کا نیا طیارہ جے تھرٹی فائیو اے اسٹیلتھ ۔۔۔ !!*

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: پاکستان کا نیا طیارہ جے تھرٹی فائیو اے اسٹیلتھ ۔۔۔ !!*

*کالمکار: جاوید صدیقی*

اب بھارتی سینا کے افسران کو کہہ اٹھے کہ پاکستان کو ہلکے میں نہ لینا، پاکستان اسلامی مملکت میں دفاعی و عسکری لحاظ سے بہت مضبوط ھے، بھارت امریکہ اسرائیل برطانیہ فرانس جرمنی کھلے پاکستان کے مخالفین ہیں، ان صیہونیوں کفار و مشکین کی ہمیشہ سے کوشش رہی ھے کہ عوام اور افواج کے مابین غلط فہمیاں پھیلاکر فاصلے بڑھائے جائیں، نفرتیں پھیلائیں جائیں اس بابت ان دشمنانان پاکستان کی سہولتکاری میں معاون رھے اللہ تبارك تعالیٰ نے انہیں ذلیل و خوار اور رسوا کیا۔ بیشک رب العزت سے کوئی عمل پوشیدہ نہیں، اتنا کچھ ہونے کے باوجود ہماری عسکری قیادت ہماری افواج نے تحمل بردباری صبر سے کام کیا اور اپنے ماہرانہ صلاحیت کو بروکار لاتے ہوئے دشمن کے ففتھ وار کو بڑی ناکامی سے دوچار کیا۔ شوشل میڈیا ھو یا سٹلائٹ چینلز ہر ایک نے اپنی اپنی حدود کراس کرلی تھیں خاص کر بیلک میلر عناصر۔ لیکن قلیل وقت میں دشمن کے اس وار کو بھی شکست فاش کیا یہی نہیں بلکہ دشمن نے جب چڑھائی کی تو بدترین اس نے منہ کی کھائی اور سیز فائر سفید جھنڈے لہرادیئے آج میں اپنے معزز قارئین کو بتاؤنگا کہ ہمارے افواج دنیا کی سپر اور پروفیشنل افواج ھے جبکہ قلیل بجٹ میں اعلیٰ ترین کارکردگی کمال درجہ حق رکھتی ھے اپنی افواج پر جس قدر ناز کریں کم ھے ہمیں اپنی افواج سے محبت اور پیار ھے۔ پاکستانی عوام خوش نصیب ھے کہ جسے پاکستان ایئر فورس جیسی فضائیہ نصیب ھے ذرا دیکھتے ہیں اپنی فضائیہ کی طاقت پر ایک نظر اور دشمنوں کو بتادینا چاہتے ہیں کہ کم کسی سے کم نہیں اور عسکری طاقت کیساتھ اصل طاقت ہمارا ایمانی حوصلہ ھے ۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! پاکستان ایئر فورس عنقریب جے تھرٹی فائیو طیاروں کو اپنی صف میں حاصل کر لے گا انشاءاللہ تعالیٰ۔ یہ پاکستان کا پہلا ڈبل انجن، جنوبی ایشیاء کا پہلا اسٹیلتھ ففتھ جنریشن سنگل سیٹر، جو چین کے بعد پاکستان کے پاس ہوگا، دنیا کے صف اول ملٹی رول لڑاکا طیاروں میں سے بہترین طیارہ ہوگا جو امریکی ففتھ جنریشن ایف تھرٹی فائیو کے میک ایک اعشاریہ چھ رفتار کے حامل طیارے سے بھی اسپیڈ میں تیز تر یعنی میک دو اعشاریہ دو رفتار کا حامل ہے، بیک وقت آٹھ ٹن بارود اٹھا کر اندرونی فیول ٹینک کو استعمال کرتے ایک ہزار تین سو پچاس کلومیٹر کے دائرے میں باون ہزار فٹ کی اونچائی پر پرواز کرسکتا ہے۔ یہ جدید ترین ڈبلیو ایس اکیس دو عدد انجنوں سے لیس تقریباً ستر ملین ڈالر مالیت پر مشتمل طیارہ مد مقابل کسی بھی دشمن ففتھ جنریشن کو پل بھر میں نگلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی اسے اڑتا درندہ اور مغرب اسے فضائی وحشی پکارتے ہیں عنقریب وہ وقت دور نہیں جب بھارتی اسے خود ہی خوف کی علامت قرار دیں گے، کیونکہ چینی افواج نے یہ طیارہ مشرق بعید میں جنگی محاذ پر ممکنہ جنگ کے پیش نظر امریکی ففتھ جنریشن ایف تھرٹی فائیو کو مدنظر رکھ کر بہتر انداز میں تیار کیا ہے اور جے تھرٹی فائیو میں نصب اے ای ایس اے ریڈار جے ٹونٹی کے ہم پلہ آئی آر بی ایس ۔ ای ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو چار سو کلومیٹر رینج تک ہدف کو ٹریک کرسکتا ہے یعنی بآسانی پی ایل سیونٹین رینج چار سو سے چھ سو تک کلومیٹر ائیر ٹو ائیر میزائل کے ذریعے دشمن کے اواکس اور ائیر ریفیولر ٹینکرز جیمرز اور فائٹرز جیٹس کو جے تھرٹی فائیو کے اپنے ذاتی و ساتھی اواکس ریڈار کے مدد سے ہٹ کرسکتا ہے۔ اس طیارے کا ریڈار کراس سیکشن رینج فقط صفر اعشاریہ ایک میٹر ہے جبکہ ایف تھرٹی فائیو کا صفر اعشاریہ ایک اور ایف سکسٹین کا چار میٹر ہے اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں اس اسٹیلتھ طیارے کو روکنا دیکھنا پکڑنا کتنا مشکل اور تقریباً ناممکن ہے۔ یہ بھارتی ایس فور ہنڈریڈ کی موجودگی میں لاہور سے دہلی تین سو نوے کلومیٹر تک ملکی حدود میں رہتے ہوئے موت کا ننگا ناچ دیکھا سکتا ہے جبکہ دہلی تک دو بار بآسانی تباہی کرکے آسکتا ہے، طیارے کے اسٹیلتھ موڈ ورژن یعنی انٹرنل بے میں سکس ائیر ٹو ائیر پی ایل ففٹین میزائل نصب ہوتے ہیں اور باہر دونوں پروں پر تین تین عدد ہارڈ پوائنٹس کے ساتھ ٹوٹل چھ میزائل اٹھا کر جنگ میں جاسکتا ہے یعنی فضائی جنگ میں یہ بیک وقت بارہ میزائلوں کے ہمراہ اکیلا کسی بھی دشمن طیارے کو پاکستانی سرحد سے کم از کم دو سو کلومیٹر دور رہنے پر مجبور رکھتے ہوئے بفرزون قائم کرسکتا ہے اور باہر چھ عدد ہارڈ پوائنٹس پر چھ پی ایل سیونٹین میزائلوں کو اٹھانے سے چار سو سے چھ سو کلومیٹر رینج دہلی پر پاکستان میں رہتے دشمن پر نو فلائی زون کا راج قائم کیا جاسکتا ہے۔ چین نے پاکستان کو پی ایل ففٹین میزائل ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت مقامی تیار کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے البتہ جے تھرٹی فائیو میں فولڈنگ ونگ پی ایل ففٹین نصب ہوتے ہیں اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ طیارے کا انٹرنل بے کی وسعت جے ٹونٹی کے انٹرنل بے کیری کرنے کے مساوی ہے۔ پاکستان کے پاس چالیس عدد جے تھرٹی فائیو طیاروں پر بارہ عدد ائیر ٹو ائیر پی ایل ففٹین میزائل کا مطلب ہے چار سو اسی بھارتی طیاروں کو نگلنے کا مکمل سامان اور چالیس عدد جے تھرٹی فائیو پر چھ عدد پی ایل سیونٹین میزائلوں کا مطلب ہے سنگل فضائی جھڑپ میں چار سو کلومیٹر رینج تک دو سو چالیس بھارتی طیارے یا دیگر اہداف کو مارنے کا مکمل سامان تیار ہے۔ طیارے میں آئی آر ایس ٹی سسٹم بھی نصب ہے جس کے تحت دشمن کو ہیٹ سیکنگ میزائل سے ریڈار آف کرکے بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ آپ جان کر حیرت زدہ ہونگے امریکہ نے اپنے مایہ ناز ایف ٹونٹی ٹو ریپٹر طیارے میں آئی آر ایس ٹی ابھی پچھلے سال نصب کیا ہے۔ مزید ہمارا اسٹیلتھ طیارہ فضا میں اڑتے ایچ ایم ڈی ہیلمٹ ماؤنٹڈ ڈسپلے کیساتھ الیکٹرو آپٹیکل ٹارگٹنگ سسٹم سے حاصل لائیو ویڈیو کیمرے کی بدولت ڈرونز و میزائل سے بھی ڈیٹا لنک کمیونیکیشن کرسکتا ہے اور اپنے مرضی سے کنٹرول کرتے ہوئے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس طیارے کو اڑنے کیلئے رن وے کا فقط مختصر چار سو پچاس میٹر حصہ کافی ہے اور جدید ترین سینسرز و فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کی صلاحیت کے ساتھ یہ طیارہ الیکٹرانک وار فیئر سوٹ سے بھی لیس ہے جس سے دشمن ہمارے طیارے اس کے سگنل جام یا اس کے سگنلز و کمیونیکیشن سسٹم میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ جے تھرٹی فائیو طیارہ اینٹی میرین رول میں پانچ سو کلومیٹر فاصلے پر وائی جے ٹوویل اینٹی شپ سپر سونک کروز میزائل فائر کرسکتا ہے جو کسی بھی طیارہ بردار بحری جہاز کو ڈبونے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے علاؤہ مقامی و چینی ساختہ فضا سے فضا، فضا سے زمین، فضا سے سمندر پر مار کرنے والے تمام ہتھیار اس پر نصب کرسکتے ہیں۔ پاکستان فی الوقت ایسے چالیس طیارے چین سے حاصل کررہا ہے جو ایٹمی وارہیڈ بھی فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور چین ان طیاروں کو جے ایف سیونٹین کے مانند ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت فراہم کررہا ہے جس کے بعد پاک فضائیہ اپنے دشمن بھارت پر اگلے چودہ سالوں کی برتری حاصل کرلے گا۔ انشاءاللہ تعالیٰ، فی الوقت پاکستانی جنگی پائلٹس چین میں اس طیارے کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ چین نے پاکستان کو یہ طیارے سنہ دو ہزار تیس عیسوی تک فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم امید ہے کہ موجودہ جھڑپوں میں ہماری بہترین کارکردگی و بزنس میں ملنے والی پرموشن کی بدولت چین اسی سال چند طیارے ہمیں دے دیگا اور اگلے سال کے آخر تک امید ہے چالیس طیارے پورے کردیگا جس کی بدولت الحمدللہ ہم مزید ناقابلِ تسخیر قوت بن کر ابھریں گے انشاءاللہ تعالیٰ!! افواجِ پاکستان، پاکستانی قوم و پاک وطن کے دفاع بقاء و سلامتی و امن کی ضامن ہیں اور ہم اس کی قوت یہ ہمارا سرمایہ افتخار ہیں اور ہم اور ہماری فوج کے بیچ میں رخنہ ڈالنے والا ہر شخص، گروہ، فتنہ و غدار و اغیار کا آلہ کار ہے۔ افواجِ پاکستان زندہ تابندہ پائندہ باد ، قلعہ اسلام پاکستان زندہ تابندہ پائندہ ، محسنِ پاکستان عبدالقدیر خان، قائداعظم محمد علی جناح زندہ باد ۔۔۔۔ !!

Exit mobile version