عنوان: نریندر مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*
*عنوان: نریندر مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار*
جنوبی ایشیاء کا ایک رکن ملک بھارت ان دنوں کریشن اور بدعنوانی کے سبب مالی طور پر کھوکھلا ہوچکا ہے اپنے اندرون خانہ خامیوں پر پردہ کشی کیلئے ہمسائے ممالک کے سکون امن سلامتی کے بگاڑ میں مسلسل دہشتگردی کے عمل میں ملوث پایا جارہا ہے- ایک طرف عوام شدید غربت افلاس کا شکار ہوتی جارہی ہے تو دوسری جانب نریندر مودی اپنی ہندوتوا نظریات کی پڑوان چڑھانے کیلئے ایک طرف مقبوضہ کشمیر تو دوسری جانب لداغ میں مسلسل مداخلت اور شر انگیزی کا عمل کرکے پورے خطے کیلئے خطرے کا باعث بنتا جارھا ہے- بھارت بیرون سطح پر اپنی شرانگیزیوں سے جہاں رسوا ذلیل اور ناکام و نامراد ہوتا جارہا ہے وہیں اپنے جھینپ کو مٹانے کیلئے پاکستان اور چین کو کھلم کھلا حملے کا عندیہ دے رہا ہے۔ نریندر مودی اور آر ایس ایس کی ان بزدلانہ اعلانات کے بعد خود بھارت کے اندر سے نریندر مودی اور آر ایس ایس بی جے پی کی دہشتگردیاں اور کرپشن و لوٹ مار پر سخت تنقید شروع ہوچکی ییں۔۔۔۔ معزز قارئین!! بھارت میں نریندر مودی کی حکومت کے دوران میگا کرپشن نئی منزلوں کو چھو رہی ہے، بھارت کی تمام ریاستوں میں کرپشن سے پریشان ہوکر جنرل بپن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ کرپشن ہمارے ملک کی معاشی، سیاسی اور سماجی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ملک سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز جس میں حکومت، عوام اور نجی شعبے بھی شامل ہیں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا احساس ہوچکا ہے کہ اس ملک کے ہر شہری کو ذمہ داری اٹھانا ہوگی، ایمانداری اختیار کرنا ہوگی اور ملکی سالمیت کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اس ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے جنگ میں حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔اگر ایسا نہ کیا تو بھارت پاکستان اور چین کے ہاتھوں بری طرح شکست سے دوچار ہوگا۔۔۔۔ معزز قارئین!! ہم پاکستانیوں کو اب سوچنا اور سمجھنا ہوگا کہ ہمارے درمیان وہ کون سے سہولتکار ہیں جں کی بناء پر بھارت دھمکی پر اتر آیا جبکہ خود بھارت اچھی طرح جانتا ہے کہ وہ پاکستان اور چین کو شکست کبھی بھی نہیں دے سکتا۔ ہمارے درمیان سہولتکاروں سےچاک و چوبند اور ہوشیار رہنے کیلئے سپہ سالار بار ہا بار بآور کراچکے ہیں کہ بھارت افغانستان سے پاکستان میں فرقہ ورانہ تصادم’ نسلی تصادم’ لسانی تصادم کرانے کیلئے اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ’ بم بلاسٹ اور خود کش حملےکرائے گا حالیہ دنوں میں اہم مذہبی شخصیات اور دارلعلوم میں بم بلاسٹ کراکے سپہ سالار کے خدشہ سچ ثابت ہوا۔ اس بات کا انکار نہیں کہ امریکہ کے الیکشن کے بعد بھارت حملے کی کوشش کرے اور دنیا کی مقبوضہ کشمیر کی جانب سے توجہ ہٹادیں۔۔!!
*کالمکار: جاوید صدیقی*