BBC Urdu TV

عنوان: نام نہاد اسلامی ملک ۔۔۔!!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: نام نہاد اسلامی ملک ۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

جس نام نہاد اسلامی ملک کے منصفین ہی قاتل، ظالم، بے ضمیر، بےغیرت، بے ایمان، خائن ھوں تو جان لیجئے اس ریاست کا کیا انجام ھوگا، جس نام نہاد اسلامی ریاست میں سول عدالتیں، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ رشوت، ناجائز مراعات اور بربریت کی انتہا کو پہنچ چکی ھوں تو اس ریاست کا کیا عالم ھوگا، جس نام نہاد اسلامی ریاست میں بدترین نظام جمہوریت نافذ ھو اس ملک کا کیا حال ھوگا، جس نام نہاد اسلامی ملک میں پارلیمینٹیرین اسمبلی میں اللہ، رسول اور قرآن کی سرے عام مخالفت، گستاخی اور انکار کرتے رھے ھوں اس ملک کا کیا حشر ھوگا۔ جس نام نہاد اسلامی ملک میں پارلیمینٹیرین، منصفین، اشرفیہ، بیوروکریٹس اور دیگر اہم ترین شراب و شباب میں شب و روز مست رہتے ھوں تو اس ریاست اور ملک کو کون سنبھالے گا۔ جان لیجئے یہ کوئی اور ملک نہیں یہ کوئی اور ریاست نہیں یہ آپ ہی کی ریاست اور ملک ھے جسے دنیا میں اسلام کا قلعہ پاکستان کہتے ھیں۔ ھمارے ملک کے حکمران، اشرفیہ، وزراء و مشیران نوکرشاہی طبقہ اور بلخصوص منصفین کی بدترین کہانیاں قصے واقعات دنیا بھر کے اشاعتی اداروں اور الیکٹرونک میڈیا کی آرکائیو میں بھرے پڑے ھیں یہ سب کے سب گھٹیا غلیظ خباثت اور بدترین کردار کے مالک ھیں ان سب پر جس قدر لعنتیں بھیجیں کم ھیں ان سب کی مجرمانہ اور ریاست سے غدارانہ حرکتوں کے باعث پر پاکستان دنیا بھر میں مزاح بن کر رہ گیا ھے ہر ایک اس سے کھیلنے اور بے وقعت کرنے میں قطعی شرم اور گھبراہٹ محسوس نہیں کرتا کیونکہ بد ذاتوں کے پاس بے انتہا اختیارات آجاتے ھیں تو وہ اپنے بد ذات پن سے پاکستان کو مسلسل برباد کرتے چلے آرھے ھیں یوں تو پاکستان کو آوا کا آوا ہی بگڑا ھوا ھے مگر جس قدر منصفین بدترین ھوچکے ھیں دنیا بھر میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، شوشل میڈیا میں کئی جسٹس کے بیہودہ کارنامے عیاں بھی ھوچکے ھیں۔ حالیہ دنوں میں جو تماشا سپریم کورٹ میں لگا ھوا ھے اس سے پوری قوم واقف بھی ھے اور دکھی بھی۔ ایک معزز شخص
جاوید رسول نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ھوئے تحریر کیا وہ لکھتے ھیں کہ سپریم کورٹ کے دو ججز کا انوکھا فیصلہ، سپریم کورٹ کے دو فاضل جج صاحبان نے اپنے تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحب کے اختیارات کے بارے میں اعتراض اٹھایا ھے اور لکھا ھے کہ پوری سپریم کورٹ کو ایک شخص کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ یہ بات اتنی مضحکہ خیز ھے کہ اس پر سنجیدگی سے گفتگو ہی نہیں ہوسکتی اور میں حیران ہوں کہ یہ بات بلکہ فیصلہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کا ھے۔ اس کے بعد پھر یہ سوال بھی پیدا ہوتا ھے کہ سات لاکھ فوج کو ایک شخص یعنی چیف آف آرمی اسٹاف کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ پوری منتخب اسمبلی کو کسی ایک شخص یعنی اسپیکر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا اور اس طرح مختلف اداروں کے بارے میں بھی سوچنا پڑیگا۔ میں حیران ہوں کہ صرف ایک، سزا یافتہ مجرم کو بچانے کیلئے سارا سسٹم داؤ پر لگادیا گیا ھے اور ہر شخص، ہر ادارہ اس کے قدموں میں پڑا ھے صرف اس لئے کہ پیسہ، عہدہ، مراعات چاہیں۔ نواز شریف پہلے بھی ججوں کو خرید کر سپریم کورٹ کو تقسیم کرچکے ہیں یہ کھیل ان کیلئے نیا نہیں اور نہ ہی بے ضمیروں کی کمی ھے۔ میں شرمندہ ہوں کہ اپنے منصفوں کے بارے میں یہ سب کچھ لکھنا پڑ رہا ھے۔ بات تو سچ ھے مگر بات ھے رسوائی کی۔۔۔۔ معزز قارئین!! جاوید رسول صاحب کی اس تحریر میں بہت کمی، خوف اور جانبداری میں نے محسوس کی کہ انھوں نے تحریر کرتے ھوئے بہت احتیاط سے کام کیا اور یک طرفہ رخ رکھا لیکن میں ایسا ہرگز نہیں کرتا ھوں کیونکہ میرے نزدیک ججز و جسٹس اپنے مفادات اور عیش و عشرت میں اس قدر اوندھے پاگل ھوگئے ھیں کہ انہیں اپنے منصب کی ذمہداریوں کا احساس تک نہیں گویا ان منصب پر نااہل، ناکارہ، ناہنجار اور جاہلوں کو بیٹھا دیا گیا ھو۔ پاکستان کے منصفین ہر اس شخصیت کو بچانے کیلئے من پسند فیصلے صادر کرتے چلے آرھے ھیں جن سے انہیں ججز و جسٹس کو ذاتی زیادہ سے زیادہ فوائد میسر آسکیں گویا گویا انصاف کوٹھی پر بیٹھ گئی اور گھنگرو باندھ کر صرف ایک طبقہ اشرفیہ و حکمرانوں اور ایلیٹ جماعتوں کو خوش کرنے میں اپنا فریضہ سمجھ لیا، میاں نواز شریف ھوں یا میاں شہباز شریف کا پورا خاندان سب کے سب کرپٹ جھوٹے بددیانت خائن چور فریبی اور ملک و قوم کے بدترین مجرم ھیں اسی طرح آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کا پورا خاندان سب کے سب کرپٹ جھوٹے بددیانت خائن چور فریبی اور ملک و قوم کے بدترین مجرم ھیں۔ عمران خان کا پورا خاندان سب کے سب کرپٹ جھوٹے بددیانت خائن چور فریبی اور ملک و قوم کے بدترین مجرم ھیں۔ مولانا فضل الرحمان
کا پورا خاندان سب کے سب کرپٹ جھوٹے بددیانت خائن چور فریبی اور ملک و قوم کے بدترین مجرم ھیں۔ پی ایم ایل قاف چوہدری شجاعت و پرویز الہٰی کا پورا خاندان سب کے سب کرپٹ جھوٹے بددیانت خائن چور فریبی اور ملک و قوم کے بدترین مجرم ھیں۔ اے ایم ایل شیخ رشید کا پورا خاندان سب کے سب کرپٹ جھوٹے بددیانت خائن چور فریبی اور ملک و قوم کے بدترین مجرم ھیں۔ پی ایم ایل ڈاکٹر ارباب کا پورا خاندان سب کے سب کرپٹ جھوٹے بددیانت خائن چور فریبی اور ملک و قوم کے بدترین مجرم ھیں اور پوری کی پوری ایم کیو ایم اور اس کے نکالے گئے اراکین و نئی جماعتیں سمیت ایک طویل پارلیمینٹیرین کی فہرست ھے جو سب کے سب کرپٹ جھوٹے بددیانت خائن چور فریبی اور ملک و قوم کے بدترین مجرم ھیں بلکہ میرا ماننا ھے کہ یہ پارلیمینٹرین اس ریاست و ملک کیلئے ناسور، زہر، قاتل اور غدار وطن و غدار اسلام ھیں ان سب کا قلع قمع ھونا ناگزیر بن چکا ھے۔ اس وقت افواج پاکستان واحد ادارہ ھے جو ان سب سے دور ھے مگر یہ سب کے سب اسے کھسیٹنے میں مصروف ھیں اور ان سب پارلیمینٹرین کی پشت پناہی بیرونی طاقتیں کررھی ھیں اگر ملک بچانا ھے تو افواج پاکستان کو بروقت سخت ترین فیصلے اور قدم اٹھانے ھونگے جو اللہ کی طرف دیکھتے ھیں وہ دنیا میں کسی سے خوف نہیں رکھتے جو ڈرتے اور بزدل ھوتے ھیں وہ سنہ انیس سو اکہتر کی جنگ کی طرح ہتھیار پھینک دیتے ھیں۔ مرد مومن مرد مجاہد سنہ انیس سو پینسٹھ کی طرح ایمانی قوت سے حملہ آور ھوتے ھیں تاریخ شاہد ھے کہ جن سپہ سالاروں نے اللہ پر توکل کیا اللہ نے انہیں کامیاب و کامران اور خوشحالی سے نوازا اب دیکھتے ھیں کہ اللہ اس ملک و قوم کیلئے کیا فیصلے طے کرتا ھے اللہ محتاج ہرگز نہیں وہ جسے چاہتا ھے منتخب کرکے اس سے بڑے کام لے لیتا ھے اور جو پورے نہیں اترتے وہ انتہائی بدقسمت بدنصیب اور جہنمی ٹہرتے ھیں اور پھر ان کی اطاعت نفس کے سبب پوری زندگی پھٹکار اور نحوست کیساتھ گزرتی ھے یہی حکم الہٰی ہر حکمران ہر منصف ہر پارلیمینٹیرین ہر نوکر شاہی طبقہ اور ہر علمائے دین پر بھی عائد ھوتا ھے۔ اب وقت آچکا ھے کہ جس قدر جتنی جلدی ھو اس نظام جمہوریت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیا جائے اور اسلامی صدارتی نظام کیلئے پوری قوم بیک وقت کھڑی ھوجائے ھماری امید اللہ سے ھے مگر یہ عمل ایک مجاہد ایک سپہ سالار موجودہ یا سابقہ دونوں میں سے کوئی بھی ادا کرسکتا ھے کیونکہ سپہ سالار و مجاہد ایمان کو سمجھتا ھے وہ ہر وقت ہتھیلی پر زندگی رکھتا ھے اس کا جوش مرکز صرف رضائے الہی ھوتا ھے۔۔۔۔معزز قارئین!! یاد رکھیں عمران خان جیسے خودغرض لالچی بہروپئے جھوٹے سیاستدان نے مدینہ ثانی کے جذبات کو ابھارا اور کھیلا مگر آج تک اسلامی صدارتی نظام کیلئے نہ آواز بلند کی نہ کوئی پیش قدمی کی کیونکہ یہ خود بھی ان سب کنجروں کیساتھ حمام میں ننگا ھے اللہ ان سب کے سب سیاستدانوں اور اس عمران خان کے شر سے ملک و قوم کو محفوظ رکھے آمین ثما آمین ۔۔۔۔۔!!

Exit mobile version