کالم/مضامین

عنوان : عظمت اعلی، مقام بالا

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان : عظمت اعلی، مقام بالا*

ماضی میں لکھی گئیں کتب علم و شعور کا نچوڑ تھیں زمانہ سادھ لیکن خالص ترین تھا طالبعلم سے لیکر کتب بینی اور محقق باریک سے باریک نقاط کو اہمیت دیتے دیتے ہوئےحقانیت، کیفیت، رموز، اثرات اور تاثیری عمل کو اجاگر کرتے ہوئے مشاہدوں اور تجربات کے بعد کسی خاص نتائج کو برآمد کرکے عوام الناس کیلئے مشتہر اور اشاعت کیلئے پیش کیا جاتا تھا یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہم جب قدیمی کتب کا مطالعہ کرتے ہیں تو گویا ان میں کئی ایسے مواد بھی میسر ہوتے ہیں جو دور حاضر کیلئے بے انتہائی سودمند اور ضرورتمند محسوس ہوتے ہیں ۔۔۔۔ معزز قارئین!! البدایہ والنہایہ میں لکھا ہے کہ پانچ آیات ایسی ہیں جنکے بارے میں کہا گیا ہے کہ انمیں اسم اعظم ہے۔ انمیں سے ہر ایک آیت میں دس قاف ہیں تو جو ان آیات کو اپنا معمول بنالے اسے بے شمار فوائد حاصل ہونگے۔ ان آیات کی تاثیر کا ایک عجیب واقعہ بھی روایات سے ملتا ہے وہ یہ کہ ایک بادشاہ کو اپنے وزیر سے سخت دشمنی تھی ایک روز بادشاہ نے جلاد کو حکم دیا کہ جب وزیر آئے تو میں تجھے اشارہ کرونگا تم اسکی گردن اڑا دینا مگر تعجب کی بات یہ ہے کہ جب وزیر بادشاہ کے سامنے آیا تو بادشاہ کا سارا بغض محبت میں بدل گیا اور جلاد کو اشارہ کرکے کہا کہ واپس چلا جائے پھر کئی روز تک ایسا ہی ہوتا رہا کہ جب وزیر غائب ہوجاتا تو بادشاہ اس کے قتل کا حکم دیتا اور وزیر جیسے ہی سامنےآتا تو اسکا غصہ محبت میں تبدیل ہوجاتا، ایک روز بادشاہ نے وزیر سے کہا میں تجھ سے ایک بات پوچھتا ہوں سچ سچ بتاؤ؟ وزیر نے کہا آپ حکم کیجئے میں اعلان کرتا ہوں کہ درست کہوں گا۔ بادشاہ نے کہا ایک عرصہ سے میں تیرے قتل کا ارادہ کرتا ہوں مگر جب تیری شکل دیکھتا ہوں تو سارا غصہ کافور ہوجاتا ہے اور تیری محبت دل میں جاگ جاتی ہے تو بتا اس کا راز کیا ہے؟ سچ کہہ دے *‘ خوف نہ کر‘* اس لئے کہ میں تجھے معاف کرچکا ہوں۔ وزیر نے کہا حضور میرے استاد نے مجھے چند آیتیں ہمیشہ پڑھنے کی تلقین کی تھی اور فرمایا تھا انمیں سے ہر آیت میں دس *’’قاف‘‘* ہیں جو ان آیات کو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے پڑھے گا سب لوگ اس پر مہربان ہوں گے اگر سلطان و حاکم انکو پڑھتا رہے تو اسکی حکومت قائم رہیگی اور رعایا اور نوکروں پر اسکا رعب قائم رہیگا اور اگر کوئی حاجت مند ان آیات کو پڑھکر حاجت مانگے تو اسکی حاجت پوری ہوگی۔ بادشاہ نے جب وزیر سے یہ باتیں سنیں تو بہت پسندیدگی کا اظہار کیا اور بادشاہ نے بھی آیات یاد کرلیں۔ یہ درج ذیل پانچ آیات ہیں انہیں ایک بار صبح و شام ضرور پڑھ لیا کریں:

*1- پہلی آیت: سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 246*

*2- دوسری آیت: سورۂ آل عمران کی آیت نمبر 181*

*3- تیسری آیت: سورۂ نساء کی آیت نمبر 77*

*4- چوتھی آیت: سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 27*

*5- پانچویں آیت:سورۂ الرعد کی آیت نمبر 16 ۔۔۔۔*

معزز قارئین!! ان پانچ آیات کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں، ہر روز صبح وشام صرف ایک مرتبہ پڑھنا ہے اور پھر اسکی کرامات اپنی زندگی میں جاگتی آنکھوں کیساتھ خود دیکھیں۔ آپکو کوئی مسئلہ ہے، گھریلو حالات خراب ہیں، گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑے رہتے ہوں، میاں بیوی یا گھر کے دیگر افراد ایک دوسرے کی شکل دیکھنا پسند نہیں کرتے، کاروبار حالات ٹھیک نہیں، گاہک دکان پر نہیں آتا، جادو کی بندش، نظر بد ہے تو ان آیات سے اپنی پریشانیاں بھگائیے اور سکون سے جینے کا گُر سیکھ لیں۔۔۔۔ اللہ ہمیں صبح و شام قرآن پڑھنے کا عادی بنائے آمین ۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! انتہائی معزرت کیساتھ مجھ سمیت ہم سب نے کتاب المبین قرآن الحکیم کو پڑھنے سمجھنے سے کوسوں دور ہوچکے ہیں اور دنیاوی مال متاع اور خواہش نفس میں اس قدر مست ہوگئے ہیں ہم پر غفلت کے سیاہ بادل چھاگئے ہیں اپنے اس اعمال کے سبب ہم نے خود ہی رحمت اور برکت کو دور کردیا ہے، جہاں ان آیات اور قرآن کی دیگر آیتوں سورتوں کی تلاوت کو قائم رکھنا چاہئے وہیں اپنے اعمال کو بھی لازمی سنت رسول ﷺ میں ڈھالنا ہے تب ہی قرآن کی روحانی طاقتیں روشنی اور روحانی پرواز ممکن بن سکے گی اللہ ہمیں صراط مستقیم پر قائم رکھے آمین ثما آمین

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You