کالم/مضامین

عنوان: سال بعد کیوں بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن؟؟

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

عنوان: سال بعد کیوں بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن؟؟

گزشتہ روز سے نون لیگی رہنماؤں کیجانب سے شکست خوردہ بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن

کی رہائی پر افواج پاکستان کو تنقیدی دائرے میں لانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ یہ کوشش پی ڈی ایم اے کے جلسے میں میاں نواز شریف کے افواج پاکستان پر ہرزہ سرائی کے بعد سلسلہ جاری ہوا۔ ماہرین سیاست محققین اور تجزیہ نگاروں کے مطابق نون لیگ کو ہر سو ناکامی کے بعد میاں نواز شریف نے ہر میک اپ کو اتار پھینکا اور اپنا اصل چہرہ دکھاتے ہوئے اپنے عزائم سے پردہ اٹھا دیا یہی نہیں بلکہ انکی تقلید میں پی ایم ڈی کےتمام سیاسی اتحادیوں نے بھی قدم بڑھائے۔۔۔۔ معزز قارئین !!انڈین میڈیا اورسوشل میڈیا ایاز صادق کے بیان کے بعد حالت جشن میں ہے سونے پر سہاگہ کہ انڈیا میں حالیہ الیکشن میں گھبرائے ہوئے نریندر مودی کو ایاز صادق کے اس بیان پر آکسیجن مل گئی اور بی جے پی مودی کو ہیرو بنا کر پیش کررہی ہے۔ انڈین لفظ *“پاکستان“* استعمال کررہے ہیں وہ کسی سیاستدان یا جنرل کے بجائے مزے لے لے کر پاکستان کا نام لے رہے ہیں کہ انہوں نے پاکستان پرکیسا خوف طاری کیا۔ یا رب یہ کیسا عجیب اتفاق ہےکہ مودی الیکشن ہار رہا ہو تو ن لیگ اپنی بیان بازی سے نریندر مودی کو انڈیا میں ہیرو بنا کر فائدہ پہنچاتی ہے اور جب نواز شریف مشکل میں ہو توانڈیا ہمیشہ ایسا ماحول تیار کرتا ہے جس سے نوازشریف کا فائدہ ہو، ن لیگ کا یہ پینترا انتہائی خطرناک ثابت ہوگا کس کا زیادہ نقصان ہوگا پاکستان یا ن لیگ، فیصلہ تو وقت ہی کریگا مگر اداروں پر وار ایسے وار میں ن لیگ کچھ ملے یا نہ ملے مگر پاکستان بہت کچھ کھوسکتا ہے۔ *تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے ایسے سخن فروش کو مرجانا چاہئے۔* ۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ایاز صادق کے بیان پر ہنگامی پریس کانفرنس کی تھی۔ کانفرنس کے دوران انھوں نے ایاز صادق کے بیان کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ پاکستان نے امن کو موقع دیتے ہوئے ابھینندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایسا بیان پاکستان کی فتح کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے۔ ان حالات میں دشمن قوتیں پاکستان پر ہائبرڈ وار مسلط کرچکی ہیں تاہم پاکستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ قوم کی مدد سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پلواما واقعہ کے بعد بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ پاکستان کی جیت کو پوری دنیا نے تسلیم کیا۔ پاک فوج اندرونی اور بیرونی حالات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔

بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی کسی اورصورتحال سے جوڑنا افسوسناک ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ میں آج یہاں صرف ریکارڈ کی درستگی کیلئے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بدحواسی کے عالم میں پہاڑوں پر بم گرائے جبکہ پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارت کو منہ توڑجواب دیا۔ اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہمیں دشمن پر واضح فتح نصیب ہوئی جسے دنیا بھر نے تسلیم کیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 26 فروری 2019ء کو بھارتی فوج نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف جارحیت کی کوشش کی جس پر اسے منہ کی کھانا پڑی۔ ہماری بہادر فوج نے باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے ایک دن پہلے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ تیار ہوجاؤ ہم تمہیں سرپرائز دینے آرہے ہیں تم نے رات کے اندھیرے میں چھپ کر ہمارے درخت گرائے ہم تمہیں بتاکر تمہاری بینڈ بجائیں گے۔ ایاز صادق دیکھ لو اور بھارت کی وکالت کرنا چاھتے ہو تو کھل کر کرو ہم پاکستانی عوام تم پر اور تمہارے مالک جس نے تمہارا پٹا نکال کر اسمبلی میں بھیجا اس پر لعنت در لعنت بھیجتے ہیں۔۔۔۔معزز قارئین!!آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ جو لوگ ملک میں رہتے ہوئے ملک مخالف بیانیہ دے رہے ہیں، انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You