کالم/مضامین

عنوان: بلوچشتان میں خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: بلوچشتان میں خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل

سماجی کاموں میں حصہ لینا عبادت سے کم نہیں ہے۔ یہی وجہ ھے کہ دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم نے امت مسلمہ کو حقوق العباد کو حقوق الله پر فوقیت دی اس کی سب سے زیادہ شہادتیں قرأن پاک اور احادیث میں جاںجا موجود ہیں۔ نبی آخرِ زماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مقدس و معتبر اور عظیم ترین حیات میں زندگی کے ابتدائی چالیس سال انسانی حقوق بلا تفریق حقوق العباد کے سر انجام دیئے یہی وجہ تھی کہ کفار و مشرکین نے بھی آپ کو امین و صادق سچ و حق کے علمبردار کے خطابات عطا کیئے۔ آپ نے اپنے حسن اخلاق و کردار سے قبل از نبوت اپنا گرویدہ کرلیا تھا یہی وجہ ھے کہ دین محمدی نے حقوق العباد کو سب سے زیادہ اہمیت و مقام بخشا ھے آج عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سرشار لوگ حقوق العباد اور فلاحی امور میں پروانوں کی طرح مصروف عمل رہتے ہیں جن سے انہیں روحانی تسکین اور راحت میسر ھوتی ھے۔ پاکستان میں جہاں ایدھی۔ چھیپا۔ کے جی این جیسی بیشمار فلاحی فاؤنڈیشن کے ذریعے پاکستانیوں کی خالصتاً الله سبحان تعالیٰ اور رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا کے حصول کیلئے شب و روز فلاحی امور میں مصروف ہیں وہیں خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل بھی اپنا موثر فلاحی کردار ادا کررہی ھے۔۔۔۔ معزز قارئین!!اسپیکر بلوچستان اسمبلی
 خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے بلوچستان میں فلاح وبہبود اور بےبس افراد کی رہنمائی کیلئے جو اقدامات کیئے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ عبدالقدوس بزنجو چیئرمین خدمت خلق فاونڈیشن و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر کی ملاقات اور بات چیت نعمت اللہ ظہیر کا اسپیکر کو لندن آنے کی دعوت دی اسپیکر قدوس بزنجو نے دعوت قبول کرلی۔اسپیکربلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نےکہا ہے کہ سماجی کاموں میں حصہ لینا عبادت سے کم نہیں۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے بلوچستان میں فلاح و بہبود اور بے بس افراد کی رہنمائی کیلئے جو اقدامات کیئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ جلد لندن کا دورہ کرکے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ خان ظہیر، ترجمان کے کے ایف انٹرنیشل طارق خان ترین اور دیگر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت انسان ہمیں چاہئے کہ دوسروں دکھ‘ درد اور غم کو سمجھیں اورجہاں غریب لوگوں کو ضرورت ہو ان کو حل کرنے کی کوشش کریں بلوچستان میں بہت سے لوگ اسے ہیں جو ان کے بس میں سب کچھ ہے لیکن انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے آگے نہیں آتے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے ہر وقت غریبوں کے دکھ و درد میں شامل ہوکر انکی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں جس پر ہم ان کو شاباش دیتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ آگے بھی پسے ہوئے لوگوں کی آواز بن کر اقدامات کریں گے اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے نعمت اللہ ظہیر کو یقین دہانی کرائی کہ اس کار خیر میں بحیثیت اسپیکر آپکے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے جہاں بھی میری ضرورت رہی ہم حاضر ہیں۔دریں اثناء چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے سیکرٹری پی ایچ ای صالح محمد ناصر اور سیکرٹری زراعت قمبر دشتی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ھے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور اسپیکر بلوچستان کی ذاتی خواہش بھی ھے کہ فلاحی تنظیموں فاؤنڈیشن کی بھرپور ریاستی سپورٹ کیساتھ انہیں پڑوان چڑھایا جائیگا تاکہ صوبے کے باشندے فلاحی امور سے زیادہ سے زیادہ مستفید ھوسکیں۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You