BBC Urdu TV

عنوان: بدترین معاشی بحران, بیداری ناگزیر

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: بدترین معاشی بحران, بیداری ناگزیر۔۔۔!!

عصر حاضر میں جو مہنگائی عروج پر نظر آتی ھے جہاں کتے گدھے بلی چوہے کے گوشت کسی نہ کسی دھوکے سے عوام کو کھلائے جائیں جہاں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی دھڑلے سے کی جائے وہ نہ تو اچانک رونما ہوگئی نہ ہی یکدم شروع ۔۔۔۔ معزز قارئین!! تاریخ ہمیں بتاتی ھے کہ ہمیشہ سے ابلیس و شیطان کے پیروکاروں نے امن و سلامتی کو تہہ و بالا کیئے رکھا۔ قوموں میں پنپنے اور پرورش پانے والے غداروں منافقوں خودغرضوں نے اپنے نفس اور خواہشات پر ملک و سلطنت کے سودے کر ڈالے پاکستان کی تاریخ بھی اکہتر کے جمہوری علمبردار کی کہانی پتاتی ھے۔ اس ملک میں جب جب جمہوری حکومت تشکیل ہوئی تب تب عوام کا جینا محال بن گیا۔ ایک جانب لا قانونیت پروان چڑھتی رہی تو دوسری جانب اشرفیہ کا کردار کتوں اور سور سے بدتر نظر آیا شراب شباب اور عیاشیاں ان کی جمہوری اقدار کا جز ثابت رہی عام عوام صرف دوھائی عرضیات اور مایوسی کی زنجیروں میں جگڑے رہے آج میں بتاتا ھوں اپنی قوم کے ہر ایک فرد کو کہ خدارا بیدار ھوجاؤ ورنہ تم تو تم تمہاری نسل پیدا نہ ھوسکیں گی یہ اشرفیا اور ان کی مافیا سب کچھ خاک میں مٹادیں گی کیونکہ اس بدکردار نظام میں عوام کی صرف موت ھے حیات صرف اشرفیہ اور مافیا کی ھے۔۔۔۔ معزز قارئین!! سری لنکا تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ حکومت کے پاس ایندھن یا طبی سامان کی درآمد کیلئے کوئی پیسہ نہیں بچا۔ کاغذ امپورٹ کرنے کیلئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے۔ بے انتہا مہنگائی ہو چکی ہے۔ گزشتہ دنوں سری لنکا کے گیس ریگولیٹر نے بارہ کلو کے گیس سلنڈر کی قیمت میں چودہ سو روپے کا اضافہ کردیا اسکے علاوہ ایک انڈہ پینتیس روپے ایک کلو مرغی ہزار روپے پیٹرول دو سو تیراسی روپے لیٹر اور ڈیزل دو سو بیس روپے لیٹر جا پہنچا ہے یاد رہے سری لنکا کی کرنسی کو پاکستانی کرنسی میں متبادل کرکے پیش کیا ھے۔ سری لنکا کے کئی بڑے شہروں میں گزشتہ جمعہ سے بلیک آؤٹ ہےبجلی بحال کرنے کیلئے وسائل نہیں ہیں لوگ مررہے ہیں نہ کھانا مل رہا نہ علاج اور نہ ہی ضروری اشیاء اسپتالوں کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں کیونکہ ادویات نہ ہونے کے سبب ڈاکٹر بے بس ہیں۔ سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کا ایک اہم مسئلہ اس کا بہت بڑا غیر ملکی قرض اور قرض کی خدمات کا بوجھ ہے، خاص طور پر آئی ایم ایف، چین، جاپان کا بے ہناہ قرضہ اب ان کے پاس قرض ادا کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے اور سری لنکا ڈیفالٹ یا دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے۔ لنکن روپیہ ڈالر کے مقابلے میں چودہ دنوں میں دو سو ایک سے دو سو اسی تک گرگیا ھے۔ سری لنکا کے حکمران راجا پاکسے برادران پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اسی تناظر میں پورا سری لنکا احتجاج کی نظر ہوکر جل رہا ہے ۔ سری لنکا کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ سیاحت ہے جو کہ کرونا کی وجہ سے یہ بہت زیادہ متاثر ہوا۔ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے فیکٹریاں بند ہوگئیں، اس کی برآمدات تقریباً پچھہتر فیصد کم ہوگئیں۔ اللّٰہ پاک ہمارے دوست ملک کی عوام پر رحم فرمائے آمین یاد رھے کہ کرپٹ حکمرانوں کی بدولت آج وہاں ہو کا عالم ہے کوئی پرسانِ حال نہیں ہے سب تماشا دیکھ رہے ہیں کہ کب سری لنکا بینک کرپٹ ہو اور اس پر قبضہ کرلیا جائے اور اس قبضے کیلئے سب سے پہلے بھارت تیار بیٹھا ہے اس کے بعد امریکہ و دیگر وغیرہ اگر ہماری حکومت بھی کرونا میں بہترین حکمتِ عملی سے حالات قابو نہ کرتی تو آج جو سری لنکا کا حال ہے خدا نخواستہ وہ ہمارا ہوتا. اس قابلِ تحسین اقدام کیلئے عمران خان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہوگی لیکن ھم عوام یہ بھی دیکھ رھے ہیں کہ جنھوں نے باری باری اور کئی ایک نے برسوں ریاستی حکمرانی کی اپنے تمام تر دور میں کیا دیا یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں بات یہیں نہیں رکتی کشمیر کی وزارت رکھنے والے سالہا سال سے کیا کرتے رہے اور تو اور اپنے جرائم پر قانونی ڈھال کیلئے اٹھارہ ویں ترمیم کس نے کی۔ اب عوام بھی دھوکے میں ہرگز نہیں آئیگی اور ریاست کے امین ان سب بندروں کو ایسا نچائیں گے کہ ان کی سات نسلیں یاد کرکے توبہ استغفار پڑھیں گی۔ عوام کو پاکستان مخالف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ھوگا بصورت یہ اشرفیہ ملک کو سری لنکا جیسا حال بنا کر پتلی گلی سے نکل جائیگی خدارا اس قوم و ملت سے باہم اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ پیش کرتے ھوئے اشرفیہ اور اشرفیہ کے غیر ملکی آقاؤں کے ناپاک عزائم کو خاک میں مٹانے کا وقت آپہنچا ھے اللہ پاکستان کا حامی و ناظر رھے آمین

کالمکار: جاوید صدیقی

Exit mobile version