عنوان: اروند کیجروال مثالی وزیراعلیٰ

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*
*عنوان: اروند کیجروال مثالی وزیراعلیٰ*
*کالمکار: جاوید صدیقی*
ھم مسلم دنیا پر آج کے دور میں ایک سیدھا سادھا ہندو وزیراعلیٰ قابل ستائش و تحسین قابل سبق مثال بن گیا ، جس نے دین محمدی ﷺ کے اصولوں اور احکامات پر عمل کرتے ھوئے پولیس جیسے محکمہ سے بھی رشوت اور بھتہ خوری کا خاتمہ کر ڈالا یہ ھیں انڈیا نیو دہلی کے مسلسل دوسری مرتبہ وزیر آعلیٰ بننے والے اروند کیجروال. جو بھارت کی "عام آدمی پارٹی” کے سربراہ ھیں۔ یاد رھے کہ اروند کیجروال ایک زمانے میں سرکاری ملازم تھے. سرکاری محکموں میں کرپشن دیکھی تو سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دیکر سرکاری محکموں میں کرپشن کے خلاف آواز بلند کی پھر سیاست میں داخل ہوئے، اپنی پارٹی "عام آدمی پارٹی” بنائی جسکا انتخابی نشان "جھاڑو” رکھا۔ پہلے سنہ دو ہزار تیرہ پھر سنہ دو ہزار پندرہ کے سیٹیس پر الیکشن میں انکی پارٹی نے نیو دہلی صوبہ کے الیکشن جیتے پھر اب سنہ دو ہزار بیس میں نیو دہلی کے صوبے کے ستر سیٹوں میں سے باسٹھ سیٹوں پر عام آدمی پارٹی نے کلین سویپ کیا اور کیجروال پھر سے وزیر اعلیٰ بن گئے اور دلچسپ بات یہ ھے کہ کیجروال اب بھی اسی تین کمروں کے فلیٹ میں رہتے ہیں جہاں الیکشن اور سیاست اور وزیر آعلیٰ بننے سے پہلے رہتے تھے ان پر کرپشن کے چارجز انکے سیاسی مخالفین تک نہ لگاسکے۔ بی جے پی اور گانگریس کی موجودگی میں کیجروال نے اپنا لوہا منوایا اور صرف اپنی سیٹ نہیں پورے دہلی کے صوبے پر حکومت بنالی۔ کیجروال اب بھی بغیر استری کئے کپڑے پہنے ہوئے عام آدمی کی طرح وزیر آعلیٰ آفس جاتے ہیں۔۔۔ معزز قارئین!! بھارت کی قوم چاہے وہ بت پرست ھے اور الہامی دین نہیں مگر ان میں بھی غیرت و حمیت ھے وہ سچ و حق کی تمیز رکھتے ھوئے ایمانداری سچائی خلوص نیک نیتی اور خدمات کو گہری نظر سے دیکھتی ھیں، بھارت میں کانگریس ھو یا بی جے پی انکا کردار کسی سے اب ڈکھا چپا نہیں، ان دو جماعتوں کے جھوٹ فریب اور لوٹ مار نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا حقیقت تو یہی ھے کہ سچ و حق صداقت و ایمانداری اور پر خلوص نیک نیتی سے عوامی خدمات کا صلہ رب اچھی عزت و شہرت اور قدر و منزلت سے دیتا ھے بیشک اللہ اور اسکے حبیب ﷺ کے اصول جہاں جہاں اپنائے گئے وہاں ترقی و خوشحالی کے قدم جمے رھے چاہے وہ مسلم ممالک ھوں یا غیر مسلم ممالک۔ یہ بات ثابت ھوچکی ھے کہ بہترین رہنما اور قائد کیلئے من حیث القوم سب کو راہ راست پر چلنا شرط ھوتا ھے دعا ھے کہ اللہ ھماری قوم کو بھی راہ راست پر گامزن کردے تاکہ ھمیں بھی اروند کیجروال جیسا سیدھا سادہ سچا ایماندار وزیراعظم صدر اور وزیراعلیٰ نصیب ھو آمین یا رب العالمین