عنوان:یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں کشمیرپربھارتی حکومت کےظلم و بربریت کیخلاف قرارداد
*ٹائٹل:بیدار ھونے تک*
*عنوان:یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں کشمیرپربھارتی حکومت کےظلم و بربریت کیخلاف قرارداد*
یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے، کشمیریوں کو ناقابل برداشت دباؤ کا سامنا ہے۔ یہ بات انہوں نے صدر یورپین کمیشن اور یورپین خارجہ امور کے سربراہ کو خط کے ذریعے کہی، یورپین پارلیمنٹ کے گیارہ اراکین نے بھی مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم پر اظہار تشویش کردیا۔ ارکان پارلیمنٹ نےصدریورپین کمیشن اور یورپین خارجہ امور کے سربراہ کو خط لکھ دیا، خط میں یورپی ارکان پارلیمنٹ نے بھارتی وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکارمقبوضہ جموں کشمیر کی آزادانہ حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے، بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں مواصلاتی نظام بند بھی بند کیا ہوا ہے۔اراکین یورپین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ نو ماہ سے مقبوضہ جموں کشمیر میں غیراعلامیہ کرفیو نافذ ہے، مقبوضہ جموں کشمیر آج کی دنیا کاسب سے طویل عرصے سے جاری تنازعہ ہے، اس طویل تنازعے سے کشمیریوں کو ناقابل برداشت دباؤ کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات عشروں سے کشمیری اپنےبنیادی حقوق سے محروم ہیں، بھارتی جارحیت سے ہزاروں کشمیری شہید اور بےگھر ہوچکے ہیں، بھارت مقبوضہ جموں کشمیر کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنا چاہتا ہے جس سے وہاں کی عوام کسی صورت قبول نہیں کرتی ہے جبکہ مقبوضہ جموں کشمیر کی آڑ میں بھارت مسلسل پاک بھارت ایل او سی پر دراندازی سے باز نہیں آرہا بھارت کے اس عمل سے پاکستان جنگ کی طرف بھی جاسکتا ہے۔خطے کے امن کیلئے لازمی ہے کہ دنیا بھر سے بھارت پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ اپنی شر انگیزیوں سے باز آجائے۔
*کالمکار:جاویدصدیقی*
*جرنلسٹ، کالم کار، محقق، تجزیہ نگار کراچی