عنوان:کے یو جے دستور الیکشن 2021-22 جمہوری انداز میں

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان:کے یو جے دستور الیکشن 2021-22 جمہوری انداز میں
جمہوریت عوام کے مسائل کو حل کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے یہی وجہ ہے کہ شفاف اور مہذب معاشرہ اور تہذیب جمہوری عمل سے ہی پیدا ہوتی ہے سب سے بڑھکر جمہوری عوامل سے عدل و انصاف پیدا ھوتا ہے اور جمہوری ہی عمل سے مساوات اور توازن پیدا ھوتا ھے سیاست ھو یا صحافت دونوں ہی جمہوری عمل سے اپنی خوبصورتی اور روح کو تازہ رکھ سکتے ہیں دیکھا جائے تو جمہوری عمل سے ہی اقربہ پروری نا اہلی بد عنوانی اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ھے ایک اچھے سلجھے اور پُرامن و سلامتی جمہوری عوامل سے مشروط رہتی ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور عرصہ دس بارہ سالوں سے اس نعمت سے مسلسل محروم رہا اور جمہوری روایات کو اجاگر کرنے کیلئے جمہوریت کےقدر دان صحافیوں نے مسلسل جمہوریت کو قید کرکے خود ساختہ فیصلوں کی مخالفت اور جمہوریت کی بقا کیلئے اپنی تحفظات کا اظہارکرڈالا اور غیر جمہوری قوانین و احکامات کو روکنے کیلئے احساس دلایا کہ سب سے بہتر عمل جمہوری ہے اور جمہوری عمل کو ہی پسند کرینگے کیونکہ صحافی برادری کبھی بھی آمروں کے سامنے نہ جھکی اور نہ ہی بکی ھے تو پھر اپنے لیئےغیر جمہوری طرز عمل کو کیوں اپنائیں۔۔۔ معزز قارئین!! دس سے بارہ سال بعد جمہوری نظریہ رکھنے والے صحافیوں نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات کو مکمل جمہوری طرز پر کرانے اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے پر زور دیا ہے اس بابت دستور پینل عمل میں لایاگیااوراس پینل کے ذریعے بھی انتخابات لڑے جارہےہیں دستور پینل مکمل جمہوری عمل کو فوقیت دیتا ہے اس پینل کے عہدیدار امیدواران اور کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ کے یو جے دستور کو دستور کے نظم و ضبط کیساتھ چلنا چاہئے اور نظم و ضبط بنا جمہوریت کے ممکن نہیں ھوسکتا ھے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور کے سالانہ انتخابات کراچی پریس کلب میں بروز ہفتہ27 فروری2021 کو منعقد ھورہے ہیں بروز منگل 16فروری2021 کو کاغذات نامزدگی جمع ھوچکے ھیں۔ امیدواروں کی فائنل حتمی فہرست بروزمنگل23 فروری 2021 کو جاری کردی جائیں گی۔ دستورپینل کے عہدیدار نے تمام معززین صحافی حضرات سے گزارش کی ہے کہ قلم اورصحافت جمہوری طرزعمل کو اپناتے ہوئے جمہوری عمل کےفروغ کیلئے دستور پینل کو سرگرم رکھا جائیگا تاکہ ایک کارکن بھی عہدیدارکے مساوی حیثیت اور حق رکھ سکے۔
کالمکار: جاوید صدیقی