کالم/مضامین

عنوان:مسیحائی لباس میں جنسی بھیڑیئے

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان:مسیحائی لباس میں جنسی بھیڑیئے

لاڑکانہ شھر میں خوبصورت مریض عورتوں کیساتھ زیادتی کرنے والے ڈاکٹر قانون سے مبرا ہیں کیونکہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے جانب سے تقرریاں سندھ حکومت کو بھیجی جانے والی فہرست کے مطابق سنہ دو ہزار آٹھ سے جاری ہیں یاد رہے کہ پرویز مشرف کے مستعفی ھونے کے بعد این آر او کے ذریعے آصف علی زرداری صدر منتخب ھوئے اور انھوں نے اٹھارہ ویں ترمیم لاکر متعصبانہ غیر منصفانہ ظالمانہ غیر قانونی عمل کو قانونی شکل دیکر اہلیت قابلیت عدل و انصاف کو اپنے جوتے کی نوک سے مسل ڈالا یہی وجہ ھے کہ بچیف جسٹس کیساتھ ساتھ بیشتر جسٹس صاحبان نے سندھ کو کرپشن لوٹ مار بد عنوانی رشوت ستانی اہلیت قابلیت اور عدل و انصاف کا قبرستان قرار دیا ھے یہی نہیں بلکہ مورثی سیاست اور خاندانی بادشاہت کو صوبے کیلئے کسی عذاب الہیٰ سے کم قرار نہیں دیا۔۔۔۔ معزز قارئین!! آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی رشتہ دار عزرا پیجو کو انتہائی اہم ترین وزارتِ صحت میں وزیر کے منصب پر تعینات کیا ھوا ھے انکی تعریف میں کیا لکھوں میرا قاری مجھ سے زیادہ واقف ھے۔۔۔۔ معزز قارئین!! گزشتہ دنوں لاڑکانہ کے اسپتال میں آپریشن کیلئے آئی ھوئی مریض خاتون کو آپریشن تھیٹر میں بے حوش کرکے ڈاکٹر اور اسپتال کا عملہ زیادتی کرتا رہا۔ مریض کا وقت سے پہلے حوش میں آنے سے مجرم ڈاکٹرز کا راز کھل گیا۔ کیس سامنے آنے کے باوجود نہ تو مجرموں کیخلاف قانونی اقدامات کیئے گئے اور نہ ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی ھے۔ ذرائع کے مطابق مجرم ڈاکٹر اور مجرم عملے کو بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ھے جبکہ مریضہ اور لواحقین کو خاموش رہنے پر دباؤ ڈالا جارہا ھے حتیٰ کہ جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دی جارہی ھیں اس بابت وزارت صحت سندھ نے اپنا موقف دینے سے انکار کردیا ھے۔ متاثرین نے جناب چیف جسٹس گلزار احمد صاحب۔ جناب آرمی چیف قمر جاوید باجوہ صاحب جناب وزیر اعظم عمران خان صاحب اور جناب صدر مملکت عارف علوی صاحب سے انصاف کا مطالبہ کیا ھے۔

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You