عنوان:عرب اور عرب امارات کی عیاشیاں بام عروج پر
*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*
*عنوان:عرب اور عرب امارات کی عیاشیاں بام عروج پر*
ایک جانب اسرائیل دنیا بھر میں مسلم کمیونیٹی کو ناتلافی نقصان سے دوچار کرنے سے باز نہیں آتا اس کی کوشش رہتیہے کہ اسلام پسند ممالک میں خلاف اسلام قوتوں کو تقویت دیکر انتشار اور انارکی پھیلائے رکھے اسلام دشمنی میں اسرائیل اپنے حواری ملک امریکہ برطانیہ فرانس اور بھارت کیساتھ گاہے بگاہے وقتا فوقتا معاشی معاشرتی مذہبی عسکری بنیادوں پر حملہ کرنا اس کی عادت ہےٰ نائن الیون کا واقعہ ہو یا تاج محل ہوٹل ممبئی جیسے بیشمار واقعات سب کے سب اسرائیل بھارت اور امریکہ کی ایماء پر ہوتے چلے آرہے ہیں یہی نہیں بلکہ ایک سال قبل مقبوضہ جموں کشمیر میں فوجی چڑھائی اور کشمیریوں کو یرغمال کرکے ظلم کی داستان رقم کی ہوئی ہے اس بابت اقوام متحدہ کی خاموشی اور چشم پوشی بھی اس حقیقث کو عیاں کرتی ہے کہ اسرائیل بھارت کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کا قتل عام انسانیت کا جنازہ نکالنے سے باز نہیں آتا۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ پاکستان کی سربراہی میں تمام عالمی اسلامی ممالک یکجا ہوکر مسلم قوت بنکر شرپسند کفار ممالک کو بآور کرادیں کہ دنیا میں تمام مسلم ممالک ایک جان ایک روح ہیں کسی ایک مسلم ممالک پر جنگ تمام مسلم ممالک کی جنگ تصور کی جائیگی تو پھر دنیا بھر میں جہاں مسلمان رہتے ہیں انہیں مقام اور عزت مل سکے گی لیکن ایسا نہیں ہے البتہ ہو یہ رہا ہے کہ عرب اور عرب امارات نے تل ابیب میں عیاشی کے اڈے حاصل کرنے کی کوششیں تیز شروع کردیں ہیں۔ عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری عرب اماراتی حکام نے تل ابیب میں پرتعیش جائیدادوں کی تلاش شروع کردی ہیں تا کہ اسرائیل میں عیاشی کے اڈے قائم کرنے میں صہیونی ریاست کی مدد کی جاسکے۔ اس حوالے سے عرب اور عرب امارت نے *”اسرائیل”* میں غیرمنقولہ جائیدادوں کے حصول کیلئے ایجنٹوں سے بات چیت کی ہے۔ ان املاک کا مقصد آنے والے سفیروں کیلئے پرتعیش رہائش گاہ کے علاوہ تل ابیب میں ابوظبی کیلئے ایک سفارت خانے کے طور پر استعمال ہونا ہے عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ سفارت خانے کی خاطر خاص طور پر ہرزلیہ خطہ (شمال) میں ایک انتہائی پوش علاقے میں بہت سارے سفارتی مشن موجود ہیں وہاں پر املاک کے حصول کی کوشش کی جارہی ہیں۔ چینل کے مطابق مجوزہ علاقوں میں، تل ابیب میں بین گوریون ہوائی اڈے کے قریب ، *”صوفیان”* علاقہ بھی شامل ہے۔ اس چینل نے جائیداد غیر منقولہ دلالوں کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب اور عرب امارات کرایہ پر لینے کیساتھ پراپرٹی خریدنا چاہتے ہیں تاہم عرب اور عرب امارات کو اپنی مرضی کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے پلاٹ بھی درکار ہیں۔۔۔ معزز قارئین!! نہایت افسوس سے کہنے پر مجبور ہوں کہ عرب اور عرب امارات کی تباہی کے دن شروع ہوچکے ہیں کیونکہ مسلم حکمران سے مسلم عوام میں جذبہ جہاد کی جگہ عیش و تعیش گھر جائے تو سمجھ لینا وہ ملک و قوم غلامی تباہی اور بربادی کو خود گلے لگا رہی ہے۔ الحمدلله دور فتن میں الله سبحان تعالیٰ نے پاکستان پر بڑا کرم کیئے رکھا ہے ہمارے جذبہ ایمانی سے سرشار سپہ سالار اور افواج اسرائیل سمیت تمام یہودی زائینسٹ کی ہر سازش کو ناکام بناتے چلے آرہے ہیں اور انشاءالله ہمیشہ اپنی ایمانی طاقت سے نیست و نابود کرتے رہیں گے۔ آمین ثما آمین ۔۔۔ پاکستان آرمی آئی ایس آئی زندہ باد پاکستان پائندہ باد
*کالمکار: جاوید صدیقی*