اہم خبریںپاکستان

عنوان:سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق خبروں میں بڑی خبر!

*صحافی، کالمکار، محقق، تجزیہ نگار، کراچی*

*ٹاٸٹل: بیدار ہونے تک*

*عنوان:سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق خبروں میں بڑی خبر!!*

(کالم کار جاوید صدیقی)
بلاول ہاٶس کراچی میں آجکل غیرمعمولی ہلچل دیکھنے میں آرہی ہے، آصف علی زرداری کی تدفین کے معاملے پر بھٹو اور زرداری خاندان آمنے سامنےآگئے جبکہ آصف علی زرداری ابھی حیات ہیں ہمارے ذرائع کیمطابق سندھ کے مقتدرسیاسی حلقوں میں بشمول زرداری اور بھٹو خاندان جومنظر نامہ زیربحث ہے وہ آصف علی زرداری کی شدید علالت کے پیش نظر کسی بھی وقت دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد کی صورتحال سے متعلق ہے،اس وقت آصف علی زرداری کی صحت بہت شدید خراب بتائی جارہی ہے۔گزشتہ دنوں سے آصف علی زرداری کی رحلت کی خبر گردش کررہی تھی جبکہ ہمارے ذرائع نے انکے انتقال سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔صورتحال کے پیش نظر زرداری خاندان اور بھٹو خاندان کے مابین اس بات پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے کہ بعد وفات تدفین کہاں کی جائے۔ زرداری خاندان کے افراد خصوصا آصف علی زرداری کی بہنیں چاہتی ہیں کہ مرحومہ بینظیر بھٹو کی قبر کے ساتھ گڑھی خدابخش میں زرداری کی آخری آرام گاہ تیار کی جائے جبکہ بھٹو خاندان کے دیگر افراد چاہتے ہیں کہ زرداری کو بعد وفات نوابشاہ میں انکے والد کے ساتھ دفن کیاجائے۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھٹو خاندان کے ان افراد میں بلاول بھٹو کا نام بھی شامل ہے جو گڑھی خدابخش میں تدفین کےحق میں نہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری کے رخصت ہو جانے کی صورت میں تدفین کے معاملہ پر بڑا تنازع کھڑا ہوسکتا ہے۔ اسکی بہت ساری وجوہات میں سیاسی سربراہی سرفہرست ہے۔
ہمارے ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو کے متعلق یہ خبر گردش کررہی تھی کہ وہ اسلام آباد سے کراچی آچکی ہیں مگر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انکی آمد کو چھپایا جارہا ہے۔۔۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You