کالم/مضامین

عنوان:جہنم کا ایندھن پتھر اور انسان

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان:جہنم کا ایندھن پتھر اور انسان

فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ (البقرة:24)*۔۔ترجمہ: تو اس آگ سے بچ جاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں، جو کافروں کے لیئے تیار کی گئی ہے۔۔۔۔ *عن ابن مسعود رضي الله عنه في قوله تعالى وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ قال هي حجارة من كبريت خلقها الله يوم خلق السموات والأرض في السماء الدنيا يعدها للكافرين. [صحيح الترغيب والترهيب:3675]*۔۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالی کے اس فرمان: *وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ* (جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں) کے بارے میں روایت کرتے ہیں فرماتے ہیں کہ وہ گندھک کے پتھر ہیں اللہ تعالی نے ان کو آسمان دنیا پر اسی دن پیدا فرمایا جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا۔ اور انہیں کافروں کے لیے تیار کیا۔۔۔معزز قارئین!! دور فتن دجالی زمانے کے پیش نظر میں نے قرآن الحکیم سے رہنمائی اور ہدایت لیتے ہوئے اپنے کالم عنوان جہنم کا ایندھن منتخب کیا اس عنوان کی دور حاضر میں شدت کیساتھ ضرورت ہے۔ اپنے قارئین کو یاد دلاتا چلوں کہ ہم دنیا والے پندرہ ویں صدی کے بیالیس ویں سال میں داخل ہوچکے ہیں یعنی پندرہ ویں صدی کے اکتالیس سال مکمل کرلیئے یاد رہے ہمارے دلوں اور روح کے سرتاج ہماری جانوں سے زیادہ عزیز ہماری محبتوں کے سردار الله کے مقرب ترین محبوب ترین لاڈلے پیارے نبی و پیغمبر آخری الزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قرب قیامت کے بارے میں آج سے چودہ سو سال قبل آگاہ کرتے ہوئے نشیانیاں بنادی تھیں اور چودہ ویں تک کے حالات کھول کھول کر بیان کردیئے تھے جبکہ پندرہ ویں صدی پر خاموشی اختیار کرلی تھی مصلحتاً اور حکمِ خدا۔۔۔معزز قارئین!! الله تبارک تعالیٰ نے اپنی مقدس عظیم ترین الہامی کتاب قرآن الحکیم کو کھول کھول کر صاحب قرآن حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر آشکبار کیا اپنی رحمتوں اپنی کبریائی اور بزرگی اپنی محبوب پر ظاہر کی یہی وجہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اول و آخر نور مجسم رحمت اللعالمین کے منصب پر فائز کیا اور معراج کے موقع پر جنت و دوزخ کا سفر کراکے تمام راز و نیاز کھول دیئے اور بتادیا کہ اپنے بندوں کیلئے رب کے ہاں بعد قیامت کیا کیا ہے ایک جانب شرکش نافرمان کافر و مشرکین اور مسلم گنہگاروں کیلئے سخت تریں اذیت تریں عذاب کیلئے جہنم بنائی گئی ہے جس میں گنہگاروں کو داخل کیا جائیگا جو ہمیشہ عذاب میں مبتلا رہیں گے انہیں سخت اذیت جہنمی پتھر جو گندھک نما زہریلی کیمیکل سے بنے ہونگے قرآن میں پتھر کا ذکر کیا گیا ہے۔ صحابی رسول ابن مسعود کے مطابق مختلف علما و مشائخ صوفیائے کرام نے بھی جہنم کے پتھروں کو الله کے سخت ترین عذاب کہا ہے یعنی جس طرح دنیا میں لوئلے سے انگارہ بن کر ایندھن بن کے سخت گرمی پہنچاتا ہے اسی طرح جہنم کے یہ پتھر انگارہ بن کر پگھلاتے جھلساتے رہیں گے جہنم میں موت نہیں ہوگی ہر اذیت کے بعد اصل حالت میں لایا جائیگا اور پھر اذیت درد تکلیف کیساتھ جہنم کی آگ سے پگھلایا جائیگا یہ سلسلہ نہ ختم ہونے والا ہوگا۔ معزز قارئین!! میں جب قرآن و حدیث و اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرتا ہوں تو حیرت و تعجب کیئے بغیر نہیں رہ پاتا کیونکہ میں شرمندگی و خوف سے کانپ اٹھتا ہوں حقیقت میں خود کو دنیا کا حقیر تر اور گنہگار دیکھتا ہوں اس کی ایک سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ الله نے اپنے محبوب کے دس اصحاب جنھیں تاریخ عشرہ مبشرہ کے نام سے یاد رکھتی ہے جن میں جید عظیم ترین مقرب ترین رسول اکرم محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اجمعین کرام ہیں وہ اس انعام کے باوجود خود کو اس قدر انکساری و عاجزی میں مبتلا کیئے رکھتے کہ ہر وقت اپنے نیک اعمال شکر و صبر کی فکر لاحق لگی رہتی تھی۔ ریاست مدینہ کی ان میں سے کئی اصحاب کرام کو منصب خلافت میسر آئی جو ان مقرب اصحاب نے رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور احکام کو رائج کرنے میں رتی برابر کمی نہ چھوڑی اور ریاست مدینہ سے شروع ہوتے ہوئے تین براعظموں تک پھیلادی اس کی سب سے بڑی وجہ عدل و انصاف مساوات اور نظام مصطفیٰ ہی تھا اپنے عنوان کو سمیٹتے ہوئے بس اس آیت سے میں سبق سیکھتا ہوں کہ نیکی کے کاموں پر مصروف رہوں اپنی ذات کا نافع بنانے کی کوشش کروں جس طرح حقوق الله کو ادا کرنے میں جتھ جاؤں اسی قدر حقوق العباد میں بھی کوئی کمی نہ چھوڑوں الله مجھے نیکوکاروں کی صحبت عطا فرماتا رہے اور صراط المستقیم پر چلنے والا بنائے رکھے آمین ثما آمین یاد رہے جہنم بدترین ٹھکانہ ہے جہنم سے نجات اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہے۔۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You